30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
انما ھا الانحناء والتواضع وقیل وضعوا الجباہ علی الارض علی طریق التحیۃ والتعظیم وکان جائزا فی الامم السابقۃ فنسخ فی ھذا الشریعۃ [1]۔ |
وہ تو صرف جھکنا اور تواضع کرنا تھا اوربعض نے کہا بطور تحیت وتعظیم پیشانی ہی زمین پررکھی اور اگلی امتوں میں جائز تھا۔اس شریعت میں منسوخ ہوگیا۔ |
بیعنہٖ یونہ خازن میں ہے دونوں امام جلال الدین نے تفسیر جلالین میں اسی پر اقتصار فرمایا۔جلال سیوطی سجدہ آدم میں فرماتے ہیں:
|
اذ قلنا للملئکۃ اسجد وا لاٰدم سجود تحیۃ بالانحناء [2]۔ |
یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے(بطور حکم)فرمادیا کہ حضرت آدم کو سجدہ کرویعنی سجدہ سے بطور تحیت صرف جھکنا مراد ہے۔(ت) |
سورہ یوسف میں فرماتے ہیں:
|
خروالہ سجدا سجود انحناء لاوضع جبھۃ وکان تحیتھم فی ذٰلك الزمان [3]۔ |
وہ سب حضرت یوسف(علیہ الصلٰوۃ والسلام)کے لئے سجدہ میں گر گئے یعنی ان کے سامنے جھك گئے نہ کہ پیشانی زمین پر رکھی اور یہ کاروائی اس زمانے میں ان کی تحیت یعنی تعظیم تھی۔(ت) |
جلال محلی سورہ کہف میں فرماتے ہیں:
|
واذ قلنا للملئکۃ اسجدوا لادم سجود انحناء لاوضع جبھۃ [4]، |
اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا حضرت آدم کو سجدہ کرو یعنی ان کے سامنے جھك جاؤ نہ کہ زمین پر پیشانی رکھو۔(ت) |
اور یہ دونوں حضرات اصح الاقوال لیتے ہیں۔ خطبہ جلالین میں ہے:
|
ھذا تکملۃ ؤتفسیر القراٰن الکریم الذی الفہ الامام جلال الدین المحلی علی |
یہ قرآن کریم کی تفسیر کا تکملہ ہے جس کو جلال الدین محلی نے تالیف کیا اس کی طرز پر سب سے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع