دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ثابت ہونابوجوہ باطل:

وجہ اول:علماء کو اختلاف ہے کہ یہ سجدہ زمین پر سررکھنا تھا یا صرف جھکنا،سرخم کرنا،ابوالشیخ کتاب العظمہ میں امام محمد بن عبادبن جعفر مخرومی سے راوی:

قال کان سجود الملئکۃ لاٰدم ایماء [1]۔

آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام کی ملائکہ کا سجدہ اشارہ تھا۔

ابن جریر وابن المنذر وابوالشیخ امام عبدالملك بن عبدالعزیز بن جریح سے تفسیر قولہ تعالٰی " وَخَرُّوۡا لَہٗ سُجَّدًا ۚ " (اﷲ تعالٰی کے ارشاد خروالہ سجدا یعنی حضرت یوسف کے والدین اور ان کے برادر حضرت یوسف کےلئے سجدے میں گر گئے۔ت)میں راوی:

قال بلغنا ان ابویہ واخوتہ سجدوا یوسف ایماء برؤسھم کھیئۃ الاعاجم وکانت تلك تحیتھم کما یصنع ذٰلك ناس الیوم [2]۔

ہمیں حدیث پہنچی کہ یوسف علیہ الصلٰوۃ واسلام کو ان کے ماں باپ بھائیوں کا سجدہ سرے اشارہ کرنا تھا جیسے اہل عجم کے یہاں یہ ان کی تحیت تھی جس طرح اب بھی کچھ لوگ کرتے ہیں کہ سلام میں سرجھکاتے ہیں۔

امام فخر الدین رازی وغیرہ نے محاورات وغیرہ نے عرب سے اس معنی سجدہ کا اثبات کیا،امام بغوی نے معالم التزیل اور امام خازن نے لباب میں اسی کو اختیار فرمایا اور قول اول کو ضعیف کہا سجدہ ملائکہ میں فرماتے ہیں:

لم یکن فیہ وضع الوجہ علی الارض انما کان انحناء فلما جاء الاسلام ابطل ذٰلك بالسلام [3]۔

یعنی وہ زمین پر منہ رکھنا نہ تھا صرف جھکنا تھا جب اسلام آیا اسے بھی سلام مقرر کرکے باطل فرمادیا۔

سجدہ یوسف میں فرماتے ہیں:

لم یرد بالسجود وضع الجباہ علی الارض و

یعنی سجدے سے زمین پر پیشانی رکھنامراد نہیں

 


 

 



[1] الدرالمنثور بحوالہ ابی الشیخ فی العظمۃ عن محمد بن عباد تحت آیۃ ۲/ ۳۴ مکتبہ آیۃ العظمی قم ایران ۱ /۴۸

[2] الدرالمنثور بحوالہ ابن جریر وابن المنذر وابی الشیخ عن ابن جریج آیۃ ۱۲/ ۱۰۰ مکتبہ آیۃ العظمی قم ایران ۴ /۳۸

[3] معالم التنزیل علی ہامش تفسیر الخازن تحت آیۃ ۲ /۳۴ مصطفٰی البابی مصر ۱ /۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن