دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

سیدنا ابومنصور ماتریدی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا اس پر دلیل ہے کہ حکم قرآن حدیث سے منسوخ ہوجاتاہے انتہی۔

ﷲ انصاف،اس پر غور واحقاق قرآن والی مشہور کتاب نے آپ کا کوئی فقرہ کسی فقرے کا کوئی تسمہ لگا رکھا وﷲ الحمد۔

(۱۳۲)اگر بکر ربقہ تقلید گردن سے نکال کر خود محقق بن کر یہ استدلال کرے تو استغفراللہ،کیا امکان ہےکہ ایك حرف چل سکے۔

فاقول:وباﷲ التوفیق(پس میں کہتاہوں اﷲ تعالٰی کی توفیق کے ساتھ۔ت)اولا سرے سے اس کا آدم یا یوسف یا کسی نبی علیہم الصلٰوۃوالسلام کی شریعت ہونے ہی کا ثبوت دے اور ہر گز نہ دے سکے گا۔آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام کی آفرینش سے پہلے رب عزوجل نے یہ حکم ملائکہ کو دیا تھا۔

" فَاِذَا سَوَّیۡتُہٗ وَنَفَخْتُ فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِیۡ فَقَعُوۡا لَہٗ سٰجِدِیۡنَ ﴿۲۹ "[1]

جب میں اسے ٹھیك بنالوں اور اس میں اپنی طرف کی روح پھونك دوں اس وقت تم اس کے لئے سجدہ میں گرنا۔

تو اس وقت نہ کوئی نبی تشریف لایا تھا نہ کوئی شریعت اتری،ملائکہ وبشر کے احکام جداہیں جو حکم فرشتوں کو دیا گیا وہ شریعت میں من قبلنا(جو انبیاء ہم سے پہلے گزرے،ان کی شریعت۔ت)نہیں،قصہ یوسف علیہ الصلٰوۃ والسلام سے اتنا ثابت کہ شریعت یعقوب علیہ الصلٰوۃ والسلام میں سجدہ تحیت کی ممانعت نہ تھی کہ انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام فعل ممنوع نہیں کرتے،ممانعت نہ ہونا دونوں طرح ہوتاہے یا تو ان کی شریعت میں اس کے جوازکا حکم ہویہ اباحت شرعیہ ہوگی کہ حکم شرعی ہے یا ان کی شریعت میں اس کا کچھ ذکر نہ آیا ہو تو جو فعل جب تك شرع منع نہ فرمائے مباح ہے یہ اباحت اصلیہ ہوگی کہ حکم شرعی نہیں بلکہ عدم حکم ہے۔ اور جب دونوں صورتیں محتمل تو ہر گز ثابت نہیں کہ شریعت یعقوبیہ میں اس کی نسبت کوئی حکم تھا تو شریعت میں من قبلنا ہونا کب ثابت،بحمدہٖ تعالٰی شبہ کا اصل معنی ہی ساقط۔

(۱۳۳)ثانیًا: قرآن عظیم سے سجدہ مبحوث عنہا(جو زیر بحث ہے۔ت)کا جواز قطعا


 

 



[1] القرآن ۱۵ /۲۹ و ۳۸ /۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن