30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طعن کریں نہ اس سے بحث اور گمراہ ہے وہ کہ متشابہات کااتباع کرے۔
|
قال اﷲ تعالٰی "فَاَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمْ زَیۡغٌ فَیَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشٰبَہَ مِنْہُ "[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:وہ لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ اﷲ تعالٰی کے متشابہ کلام کی پیروی کرتے ہیں۔(ت) |
متشابہات جس طرح اﷲ ورسول کے کلام میں یونہی ان کے اکابر کے کلام میں ہوتے ہیں کما افادہ اما الطریقۃ لسان الحقیقۃ سیدی محی الملۃ والدین ابن عربی رضی اﷲ تعالٰی عنہ(جیسا کہ طریقت کے امام،حقیقت کی زبان،میرے آقا،دین ملت کو زندگی بخشنے والے شیخ ابن عربی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے افادہ فرمایا۔ت)یہ ہے بحمداﷲ سلامت اور اﷲ عزوجل کے ہاتھ ہدایت،واﷲ یھدی من یشاء الی صراط مستقیم والحمداﷲ رب العالمین(اور اﷲ تعالٰی جسے چاہے سیدھا راستہ دکھاتاہے اور سب تعریف اﷲ تعالٰی کے لئے ہے۔جوتمام جہانوں کا پروردگارہے۔ت)
فصل چہارم: آدم ویوسف علیہما الصلٰوۃ والسلام کی بحث اور دلائل قاہرہ سے بطلان استدلال مجوزین کا ثبوت
مجوزین کے ہاتھ میں لے دے کر جو کچھ سند ہے یہی ہے اور اسے یوں رنگتے ہیں کہ قرآن عظیم سے ثابت ہوا کہ یہ شریعت آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام ویوسف کا حکم تھا اور شرائع سابقہ قطعا حجت ہیں جب تك اﷲ ورسول انکار نہ فرمائیں اور یہاں انکار نہیں تو قرآن عظیم سے قطعا جواز ہے اور یہ حکم تاقیامت باقی ہے کہ اول تو یہ خبر ہے اور خبر منسوخ نہیں ہوسکتی اور ہو تو قطعی کاناسخ قطعی چاہئے وہ یہاں مفقود اور حدیث احادنا مسموع ومردود،یہ ہے وہ جسے بکر نے طویل تقریرات پریسان میں بیان کیا نصف ص ۱۱ سے اخیر ص ۱۲ تك اور ص ۹ میں ۵ سطریں ص ۲۴ میں ۹ سطریں نیز ص ۴ و ۵ میں ۱۲ سطریں اسی کی تکمیل ہیں غرض ڈیڑھ ورق سے زائد میں یہی ہے بلکہ اس انضباط سے ہے بھی نہیں جو ہم نے ان دو سطروں میں کردیا مگر یہ حقیقۃ نسج العنکبوت سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا اس میں ایك فقرہ بھی صحیح نہیں جیسا کہ بعونہ تعالٰی ابھی مشاہدہ ہوگا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع