30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مندفع۔اولیاء کی شان توارفع ہر مسلمان سنی کے کلام میں تاحد امکان تاویل لازم، امام علامہ عارف باﷲ عبدالغنی نابلسی قد س سرہٗ القدسی حدیقۃ ندیہ میں فرماتے ہیں:
|
قال الامام النووی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فی ادب العلم والتعلم من مقدمۃ شرح المھذب یجب علی الطالب ان یحمل اخوانہ علی المحامل الحنسۃ فی کلام یفھم منہ نقص الی سبعین محملا ثم قال۔،لایعجز عن ذٰلك الاکل قلیل التوفیق [1]۔ |
امام نووی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے شرح مہذب کے مقدمہ "آداب العلم والمتعلم"میں ارشاد فرمایا"طالب پر واجب ہے کہ اپنے بھائیوں کے کلام کو اچھے محمل پر حمل کرے کسی ایسے کلام میں کہ جس میں نقص سمجھا جائے لہذا اس کے لئے ستر تك محمل تلاش کرے۔پھر ارشاد فرمایا کہ اس سے عاجز نہیں ہوتا۔مگر ہر ایسا شخص کہ جس کو کم توفیق عنایت کی گئی۔ (ت) |
ثالثًا:اگر تاویل ناممکن مگر محتمل ہو کہ وہ کلام ان کے مناسب رفیعہ ولایت وامامت تك پہنچنے سے پہلے کا ہے تو اسی پر حمل کریں گے اور نہ اس سے استناد جائز نہ ان پر اعتراض،امام علامہ عارف باﷲ سیدی عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ،میزان الشریعۃ الکبرٰی میں فرماتے ہیں:
|
یحتمل ان من خطأ غیر من الائمۃ انما وقع ذٰلك منہ قبل بلوغہ مقام الکشف کما یقع فیہ کثیر ممن ینقل کلام الائمۃ من غیر ذوق فلا یفرق بین ماقالہ العالم ایام بدایتہ وتوسطہ ولابینہ ماقالہ یام نہایتہ [2]۔ |
جن لوگوں نے ائمہ کرام کو(ان کے بعض نظریات کی وجہ سے)انھیں خطا کا ر ٹھہرایا ہے احتمال ہے کہ یہ ان سے(درجہ عالیہ)مقام کشف تك ان کی رسائی سے پہلے صادر ہوئے ہوں جیسا کہ بہت سے بے ذوق حضرات جب ائمہ کرام کا کلام نقل کرتے ہیں تو وہ اس خطا میں پڑجاتے ہیں لہذا عالم نے ابتدائی اور درمیانی دور اور آخری ایام میں جو کچھ فرمایا ہے یہ لوگ ان دونوں میں فرق نہیں کرسکتے(ت) |
رابعًا: یہ بھی ناممکن ہو تو جن کی ولایت وامامت ثابت ومتحقق ہے ان کے ایسے فعل کو افعال خضر علیہ الصلٰوۃ والسلام کے قبیل سے ٹھہرائیں گے اور ایسے کلام کو متشابہات سے کہ ان پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع