دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

کی تصریح نے دکھادیا کہ اس کے حرام ہونے پر اجماع قطعی ہے۔اسی کے منہ قرآن عظیم نے ثابت کردیا کہ حرام ہے۔اسی کی مستند لطائف کی تصریح دکھادی کہ جمہور اولیاء اس کی ممانعت پر ہیں،اب بکر کی ناپاك بدزبانیاں دیکھئے ص ۱۰"تعظیمی کاانکار موجب لعنت وپھٹکار ہے"ص ۲۳"سوائے چند جاہل وضدی لوگوں کے کوئی شخص اس سجدہ تعظیمی کے خلاف نہ تھا"ص ۲۴" اس میں مخالفانہ کلام کرنا شقاوت وسنگدلی ہے"ص ۲۴"اس سے انکار کرنیوالے شیطان کی طرح راندہ درگاہ ہونگے"اب کہئیے اس کی یہ لعنت وشقاوت وشیطنت کس کس پر ہوئی قرآن پر،حدیث پر،فقہ پر،اجماع پر،ائمہ پر،اولیاء پر،الحمداﷲ کہ یہ سب تو اس تو اس سے پاك ومنزہ ہیں لیکن وہ تمام خباثتیں اپنے قابل ہی پر پلٹیں۔

" " وَذٰلِکَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۚ۲۹ [1]

" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪

"[2]

ظالموں کی یہی سزا ہے۔اب ظالم جان لیں گے کہ اب کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے(ت)

چھٹا فائدہ تھا عبارت لطائف کا کہ بکر ائمہ کرام وفقہائے عظام وعلمائے اعلام بلکہ جمہور حضرات اولیائے فخام کوبھی شیطان ملعون،شقی،سنگدل،رانددرگاہ،جاہل،ضدی کہتاہے مگر قرآن عظیم سے نہ سنا " اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸"[3](خبردار،ظالموں پر اﷲ کی لعنت ہو۔ت)

(۱۲۸)ہم نے دکھادیا کہ بکر نے ائمہ پر افتراء کئے کتابوں پر چٹے جوڑے،،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر تہمتیں باندھیں،واحد قہار پر بہتان اٹھائے جل وعلا وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،قرآن عظیم تو ایسوں ہی پر لعنت کرتا ہے ہاں کرشن مت جدا ہے۔

(۱۲۹)اپنی ان ناپاکیوں کے ہوتے ہوئے اپنے گریبان میں منہ نہیں ڈالتا اور قرآن وحدیث وفقہ واجماع وائمہ اولیائ،پر ایك اور ملعون تہمت گھڑتاہے ص ۱۹"جو لوگ سجدہ تعظیمی کو منع کرتے ہیں وہ حضرت محبوب الٰہی اور ان کے پیران عظام کو جاہل وفاسق بنانا چاہتے ہیں"

لا الہ الا اﷲ" کَبُرَتْ کَلِمَۃً تَخْرُجُ مِنْ اَفْوٰہِہِمْ ؕاِنۡ یَّقُوۡلُوۡنَ اِلَّاکَذِبًا ﴿۵"[4]

اﷲ تعالٰی کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے۔وہ تو نہیں کہتے مگر نرا جھوٹ۔(ت)

 



[1] القرآن الکریم ۵ /۹ و ۵۹ /۱۷

[2] القرآن الکریم ۲۶ /۲۲۷

[3] القرآن الکریم ۱۱ /۱۸

[4] القرآن الکریم ۱۸ /۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن