دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

افتراء ہے اور کھلا شرك اس کے ذمہ باندھنا ایسے ہی افتراؤں کو کفر فرمایا:

"اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ"[1]

ایسے افتراء وہی کرتے ہیں جو مسلمان نہیں

(۱۱۵)ص ۶ پر کہا"خدا نے اپنے عبادت کے سجدے کے لئے کعبہ کو سمت قراردیا ہے اس میں ایك بڑا فلسفہ پرشیدہ ہے وہ یہ کہ خدا سجدہ عبادت اور سجدہ تعظیم امتیاز قام کرنا چاہتا تھا تاکہ مسلمان جان جائیں کہ سمت کعبہ کا سجدہ عبادت ہے جو غیر خدا کو جائز نہیں اور غیر مقرر سمت کے سجدے جائز ہیں۔سمت کعبہ مقررہونے سے پہلے خدا نے فرمایا تھا:

"فَاَیۡنَمَا تُوَلُّوۡا فَثَمَّ وَجْہُ اللہِؕ" [2]

تم جدھر متوجہ ہو خدا اسی طرف ہے۔

یعنی جس سمت سجدہ کروخدا ہی کوہی ہوگا مگر بعد میں سمت کعبہ مقرر ہوگئی اس کی وجہ یہی تھی کہ خدا سجدہ عبادت وسجدہ تعظیم میں فرق کرنا چاہتاتھا جو اس سمت نے کردیا"یہ اﷲ عزوجل پر دوسرا افتراء ہے۔بکر جلد بتائے کہ سمت کعبہ مقرر فرمانے کی یہ وجہ اﷲ عزوجل یا نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کہا بتائی ہے  " " اَمْ تَقُوۡلُوۡنَ عَلَی اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوۡنَ﴿۸۰﴾ [3](کیا تم اﷲ تعالٰی کے متعلق وہ کہتے ہو جو تم نہیں جانتے۔ت)اﷲ ورسول کی طرف بے ثبوت بات نسبت کرنی بھی افتراء ہے" "  ہَاتُوۡا بُرْہٰنَکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ﴿۱۱۱﴾[4](اپنی دلیل پیش کرو اگر تم اپنے دعوٰی میں سچے ہو۔ت)نہ کہ غلط بات جس کی غلطی ابھی ظاہر ہوتی ہے۔

(۱۱۶)کریمہ "فَاَیۡنَمَا تُوَلُّوۡا فَثَمَّ وَجْہُ اللہِؕ"[5](تم جدھر منہ کرو اسی طرف اﷲ تعالٰی کا جلوہ ہے۔ت)حسب حدیث جامع الترمذی شریف قبلہ تحری میں ہے اس کا یہ مطلب ٹھہرانا کہ اس آیت کے نزول تك سمت قبلہ مقرر نہ تھی اﷲ عزوجل نے اختیار دیا تھا جدھر چاہو نماز پڑھو۔یہ اﷲ تعالٰی پر تیسرا افتراءہے۔تقرر قبلہ روز اول سے ہے۔

" اِنَّ اَوَّلَ بَیۡتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَکَّۃَ مُبَارَکًا"[6]

سب سے پہلا گھر جولوگوں کے لئے(زمین پر)تعمیر کیا گیا وہ ہے جو مکہ مکرمہ میں بابرکت شان سے موجود ہے۔(ت)

 



[1] القرآن الکریم ۱۶ /۱۰۵

[2] القرآن الکریم ۲/۱۱۵

[3] القرآن الکریم ۲ /۸۰

[4] القرآن الکریم ۲ /۱۱۱

[5] القرآن الکریم ۲ /۱۱۵

[6]القرآن الکریم ۳ /۹۶ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن