30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" وَ مَنۡ یَّعْصِ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ فَاِنَّ لَہٗ نَارَ جَہَنَّمَ "[1] |
جونافرمانی کرے اﷲ اور اس کے رسول کی بیشك اس کے لئے جہنم کی آگ ہے۔ |
کیاقرآن حمید نے نہ فرمایا:
|
وَمَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ۚ وَمَا نَہٰىکُمْ عَنْہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ وَ اتَّقُوا اللہَ ؕ اِنَّ اللہَ شَدِیۡدُ الْعِقَابِ ۘ﴿۷﴾ "[2] |
رسول جو تمھیں عطا فرمائیں وہ لو اورجس سے منع فرمائیں باز رہو اور اﷲ تعالٰی سے ڈرو بیشك اﷲ کا عذاب سخت ہے۔ |
کیا قرآن جلیل نے نہ فرمایا:
|
"فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوۡکَ فِیۡمَا شَجَرَ بَیۡنَہُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوۡا فِیۡۤ اَنفُسِہِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیۡتَ وَیُسَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۶۵﴾ "[3] |
اے محبوب،تمھارے رب کی قسم وہ مسلمان نہ ہوں گے جب تك تمھیں حاکم نہ بنائیں اپنے آپس کے اختلاف میں پھر جو تم فیصلہ فرماؤ اپنے دلوں میں اس سے تنگی نہ پائیں،اور خوب اچھی طرح مان لیں۔ |
کیا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس نزاع کا فیصلہ نہ فرمادیا کہ لاتفعلوا سجدہ تحیت نہ کرو۔تو قطعا قرآن عظیم ہی سجدہ تحیت سے منع فرمارہا ہے اور جو اس فیصلہ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو نہ مانے اس کا حکم جو ارشاد ہوا اﷲ تعالٰی مسلمان کو اس سے پناہ دے۔
(۱۰۰)قرآن مجید میں تصریح نہ پانے پر بکر کا وہ حکم ص ۸ جب قرآن نے کوئی صاف حکم نہ دیا تو ناجائز ہونا ثابت نہیں ہوسکتا وہ شدید بدمذہبی ہے جس کی خبر عالم ماکان ومایکون صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے پہلے ہی دی ہے۔
|
الا انی اوتیت القراٰن ومثلہ معہ الایوشك رجل شبعان علی اریکتہ یقول علیکم بھذا |
سنتے ہو مجھے قرآن عطا ہوا اور اس کے ساتھ اس کا مثل،خبردار نزدیك ہے کہ کوئی پیٹ بھرا اپنے تخت پر پڑا کہے یہی قرآن لئے رہو۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع