30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ یہ کہتاہے کہ غیر خدا کو سجدہ کرو نہ یہ کہتاہے کہ تم پر سجدہ تعظیمی حرام کیا گیا ہے تم کسی غیر خدا کو سجدہ نہ کرنا"یہ"کسی"کا لفظ یاد رکھنے کے قابل ہے،اس کے بعد ص ۸ کا نتیجہ دیکھئے"پس جب قرآن نے ایسا کوئی صاف حکم نہیں دیا تو سجدہ تعظیمی کا حرام ہونا یا ناجائز ثابت نہیں ہوسکتا"دیکھئے کیسی کھلم کھلا بت کی سجدے تعظیم اور بے نیت عبادت مہادیو کی ڈنڈوت حلال کی ہے۔کیوں نہ ہو جن کا کرشن نبی ہو ان کا دین آپ ہی ایسا ہو۔
(۹۸)چاند سورج کو جسدہ کی ممانعت جو قرآن کریم نے فرمائی اس پر بکر کا یہ عذر ص ۷ و ۸ کہ"اس آیت میں غیر انسان کے سجدہ کا ذکر ہے۔اور گفتگو سجدہ انسانی میں ہے سورج چاند اور چیز ہے انسان خلیفۃ اﷲ دوسری چیز ہے"
اوّلًا: عجب پادر ہوا ہے اس کے طور پر آیت میں تو چاند سورج کو سجدہ عبادت کی ممانعت ہے کہ فرمایا: " اِنۡ کُنۡتُمْ اِیَّاہُ تَعْبُدُوۡنَ ﴿۳۷﴾"[1] (اگر تم خاص اس کی عبادت کرتے ہو۔ت)سجدہ عبادت میں خلیفہ وغیر خلیفہ کا کیا فرق۔
ثانیًا: سجدہ آدم علیہم الصلٰوۃ والسلام سے استناد کی خود بیخکنی کرلی اس آیت میں غیر انسان کے سجدہ کا ذکر ہے(یعنی ملائکہ نے سجدہ کیا)اور گفتگو سجدہ انسانی میں ہے(کہ انسان دوسرے کو سجدہ کرے)فرشتہ اور چیز ہے۔انسان خلیفۃ اﷲ دوسری چیز ہے۔ غیر خلیفہ نے خلیفہ کو سجدہ کیا اس سے خود خلیفہ کا سجدہ کرنا کیسے جائز کرلیا علی نفسہا تجی براقش
(۹۹)قرآن کریم میں سجدہ تحیت کی ممانعت نہ سوجھنی قرآن عظیم سے غلفت پر مبنی،کیا قرآن مجید نے نہ فرمایا:
|
" اَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ "[2] |
حکم مانو اﷲ کا اور حکم مانو رسول کا۔ |
کیا قرآن عزیز نے نہ فرمایا:
|
" مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ ۚ "[3] |
جس نے رسول کی اطاعت کی بیشك اس نے اﷲ کی اطاعت کی۔ |
کیاقرآن حکیم نے نہ فرمایا:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع