دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

فان اﷲ ھوالغفور الحمید۔

جو کوئی پھر جائے تو بیشك اﷲ تعالٰی بخشے والا تعریف والاہے۔ (ت)

(۹۲)رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو اونٹ کا سجدہ کرنا کیا حضور کو معبود وخدا بنا کر تھا،حاش ﷲ۔معجم کبیر طبرانی میں یعلٰی بن مرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

مامن شیئ الایعلم انی رسول اﷲ الا کفرۃ الجن والانس [1]۔

ہر چیز مجھے اﷲ کا رسول جانتی ہے سوائے کافر جن اور آدمیوں کے،

یوہیں حیرہ ویمن میں لوگوں کا زمینداروں کو سجدہ کرنا قطعا سجدہ تحیت ہی تھا نہ کہ سجدہ عبادت،انھیں سجدوں کی بناپر صحابہ نے حضور کو سجدے کی اجازت مانگی تھی جس سے کسی عاقل کا بھی وہم معبود والہ بنانے کی طرف نہیں جاسکتا محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر ایسی باطل سمجھ کا الزام کسی دریدہ دہنی ہے۔

(۹۳)غنیمت ہے کہ سجدہ غیر کی سخت شناعت خود بکر کے منہ ثابت ہوئی،صحابہ وہ صحابہ جن کے کانوں میں ہر وقت لا الہ الا اﷲ کے نغمے گونج رہے تھے جنھیں بات بات میں توحید کا سبق دیا جاتا جن کے دلوں میں اﷲ کی وحدانیت پر ایمان پہاڑوں زیادہ گراں ومتمکن تھا۔قرآن عظیم بار بار جن کے ایمان کی گواہی دے چکا تھا دوسرے کو سجدہ تحیت ایسی سخت چیز ہے کہ اس کا فعل نہیں صرف اس کی خواہش سنتے ہی ان کے یہ تمام فضائل جلیلہ اور ان کے ایمان وتوحید کی قوت سب حضور کے ذہن اقدس سے اتر گئے اور یہی خیال گیا کہ یہ مجھے خدا بنانا چاہتے ہیں تو ایسا ناپاك فعل دوسروں کو کیونکر حلال ہوسکتاہے۔

(۹۴)بیشك سجدہ افعال عبادت سے ہے۔سجدہ عبادت وسجدہ تحیت میں سوائے نیت کوئی فرق نہیں،سجدہ تو سجدہ زمین بوسی کی نسبت درمختار سے گزرا کہ یشبہ عبادۃ الوثن [2] بت پرستی کے مشابہ ہے۔اور بکر کی مسلم کامل التحقیق ردالمحتار نے اسے مسلم رکھا،اور اخلاص عبادت یہ ہے کہ عبادت غیر کی مشابہت سے بھی بچے،لہذا حضور نے ذکر عبادت فرمایا کہ افعال عبادت صرف اپنے رب کے لئے  


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ۶۷۲ مکتبہ فیصلیہ بیروت ۲۲ /۲۶۲

[2] درمختار کتاب الحظروالاباحہ باب الاستبراء وغیرہ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن