30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے معاذاﷲ دوسرا خدا بنانے غیر خدا کی پوجا کرنے کی خواہش سمجھتے اور ساکت رہتے ہیں کیا یہ ممکن ہے،کلا واﷲ کیا یہ شان رسالت ہے حاشا للہ،جو رسول کو کفر وارتداد پر سکوت کرنے والا ٹھہرائے وہ خود کفر وارتداد کے گھاٹ تك پہینچ گیا کہ نبی کی ایسی شدید تو ہین کی " ہُمْ لِلْکُفْرِ یَوْمَئِذٍ اَقْرَبُ مِنْہُمْ لِلۡاِیۡمٰنِ ۚ "[1](وہ اس دن ایمان کی بہ نسبت کفرکے زیادہ قریب تھے۔ت)بکر نے تو یہ سمجھا کہ میں نے حدیث صدیقہ کی مدافعت میں اپنا زرو علم وقلم دکھایا اور نہ جانا کہ اس کے جہل و بیبا کانہ قول نے اسے کہاں تك پہنچایا،سچ فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے:
|
ان الرجل لیتکلم بالکلمۃ لایری بھا بأسًا یھوی بھا سبعین خریفا فی النار [2]۔ |
بیشك آدمی ایك بات کہتاہے جس میں کچھ برائی نہیں سمجھتا اس کے سبب ستر بس کی راہ جہنم میں اتر جاتاہے۔ |
اور فرمایا:
|
ان الرجل لیتکلم بالکلمۃ من سخط اﷲ مایظن ان تبلغ مابلغت فیکتب اﷲ علیہ بہا سخطہ الی یوم القیمۃ [3]۔ |
بیشك آدمی ایك بات ناراضی خدا کی کہتا ہے اس کے گمان میں نہیں ہوتا کہ کہاں تك پہنچی،اس کے سبب اﷲ اس پر قیامت تك اپنا غضب لکھ دیتا ہے۔والعیاز باﷲ تعالٰی۔ |
اﷲ عزوجل کی طرف شکر ہے اس پر فتن زمانے سے کہ جسے الٹے سیدھے دو حرج ارود کے لکھنے آگئے وہ مصنف ومحقق ومجہتدین بیٹھا اور دین متین میں اپنی ناقص عقل فاسد رائے سے دخل دینے لگا قرآن وحدیث وعقاید وارشادات ائمہ سب کا مخالف ہوکر پہنچاجہاں پہنچا۔
|
ویتوب اﷲ علی من تاب ومن یتول |
اور اﷲ توبہ فرماتاہے جو کوئی توبہ کرے۔اور |
[1] القرآن الکریم ۳ /۱۶۷
[2] جامع الترمذی ابواب الزہد باب ماجاء من تکلم بالکلمۃ لیضحك الناس امین کمپنی دہلی ۲ /۵۵،مسند احمد بن حنبل عن ابی ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۲۳۶،۲۹۷،سنن ابن ماجہ کتاب الفتن باب کف اللسان فی الفتنۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۹۴
[3] مسند احمد بن حنبل حدیث بلال ابن حارث المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۴۶۹،المعجم الکبیر حدیث۱۱۲۹ مکتبہ فیصلیۃ بیروت ۱ /۳۶۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع