30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے کہ"اگر سجدہ غیر اﷲ جائز ہوتا"اور جزا میں وہ ا مرہے کہ یقینا منتفی یعنی عورت کو سجدہ کاحکم ہونا اور انتفائے جزا اتنفائے شرط ہے تو حدیث کا صاف مفاد سجدہ کاعدم جواز ہوایعنی جائز ہوتا تو عورت کو حکم ہوتا لیکن عورت کو حکم نہ ہوا تو معلوم ہوا کہ سجدہ جائز نہیں ذکر امر جزا میں ہے کہ"عورت پر سجدہ واجب کرتا"جزا کا وجوب شرط میں کیسے داخل ہوگیا جواز پر ایجاب کا ترتیب بعید نہیں کہ واجب نہ ہوسکے گا مگر وہ جو جوازرکھتا ہو تو حاصل یہ کہ کوئی اگر سجدہ غیر میں جواز کی گنجائش ہوتی تو میں عورت پر مرد کے لئے واجب کردیتا لیکن وہ جائز نہیں ہوسکتا لہذا عورت کو اس کا حکم نہ دیا۔
(۸۲)طرفہ جہالت جبکہ عورت پر وجوب امر سے ہوتا تو قبل امر وجوب نہ ہونا چاہئے تھا۔نہ یہ کہ سجدہ غیر خدا واجب ہوتا تو میں عورت پر حکم سے واجب کردیتا۔
(۸۳)صحابہ نے اجازت ہی تو طلب کی تھی نہ کہ ایجاب تو نفی وجوب سے اس کا کیا جواب۔
(۸۴)بکر نے تتمہ حدیث نقل کیا ص ۸:ولکن لاینبغی لبشران یسجد لغیر اﷲ۔اور خود اس کا ترجمہ کیا"لیکن آدمی کو زیبا نہیں کہ سوا خدا کے کسی کو سجدہ کرے"پھر اس کا یہ مطلب گھڑتا کہ واجب نہیں مباح ہے کیسی کھلی تحریف ہے۔
(۸۵)حدیث قیس بن سعدر ضی اﷲ تعالٰی عنہما کہ سنن ابی داؤد شریف میں ہے جنھوں نے شہر حیرہ میں لوگوں کو دیکھا کہ وہ اپنے حاکم کو سجدہ کرتے ہیں واپس آکر حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے حضور کو سجدہ کی اجازت مانگی،ارشاد ہوا:
|
لاتفعلوا لوکنت آمر احد ان یسجد لاحد لامرت النساء وان یسجدن لازواجھن لما جعل اﷲ لھم علیھن من حق [1]۔ |
نہ کرو اگر میں کسی کو کسی کے لئے سجدہ کا حکم دینے والا ہوتا تو ضرور عورتوں کو حکم دیتا کہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں اس حق کے سبب جو شوہروں کا ان پر ہے۔ |
یہاں صریح صیغہ نفی موجود ہے لاتفعلوا سجدہ نہ کرو۔اب بکر سے کہو اپنی اصول دانی لے کر چلے۔ص ۹"شارح علیہ السلام کسی بات کا حکم امر کے صیغٖہ سے دیں تو وہ کام واجب ہوتاہے"یونہی شارع علیہ الصلٰوۃ والسلام کسی بات سے بصیغہ نہی منع فرمائیں تو وہ کام حرام ہوتا ہے۔ثابت ہوا کہ سجدہ غیر حرام ہے اور حدیث کا وہ مطلب گھڑنا کہ"واجب نہیں بلکہ مباح ہے"محض افترائےناکام۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع