30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال اﷲ تعالٰی" وَمَا یَنۡطِقُ عَنِ الْہَوٰی ؕ﴿۳﴾ اِنْ ہُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوۡحٰی ۙ﴿۴﴾ "[1] |
(اﷲ تعالٰی نے فرمایا)یہ نبی اپنی خواہش سے کچھ نہیں فرماتے وہ تو نہیں مگر وحی کہ بھیجی گئی۔ |
(۷۷)صفحہ ۱۵ پرسرخی دی:"آنحضرت نے خود سجدے کی اجازت دی"یعنی غیر خدا کو سجدہ تحیت کی جس کی بحث ہے یہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر منہ بھر کر شدیدا فتراء ہے "ہَاتُوۡا بُرْہٰنَکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ﴿۱۱۱﴾ "[2]اپنی برہان لاؤ اگر سچے ہو۔اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
" اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ "[3] |
ایسے جھوٹ افتراء وہی کرتے ہیں جو ایمان نہیں رکھتے۔ |
لاالہ الا اﷲ بلکہ حضور نے اسے حرام فرمایا۔
(۷۸)اس سرخی کے نیچے کہا:مشکوٰۃ میں ابن خزیمہ بن ثابت سےہے کہ انھوں نے خواب میں آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی پیشانی پر اپنے آپ کو سجدہ کرتے دیکھا انھوں نے یہ خواب حضرت سے بیان کیا تو آپ نے فرمایا تیرا خواب سچاہے آپ فورا لیٹ گئے اور ابن خزیمہ کو اپنی پیشانی پر سجدہ کرنےکی اجازت دی"مسلمانو! اس ظلم عظیم کو دیکھو کہاں پیشانی پر سجدہ کہاں خود حضور کوسجدہ،شاید بکر جانماز یازمین پر سجدہ کرتے یہ سمجھتا ہوگا کہ وہ اس کپڑے یا زمین کے ٹکڑے کو سجدہ کررہا ہے۔
(۷۹)بے علمی کی یہ حالت کہ مشکوٰۃ شریف میں تھا:
|
عن ابن خزیمہ بن ثابت عن عمہ ابی خزیمۃ انہ رأی فیما یری النائم [4]۔ |
یعنی ابن خزیمہ بن ثابت اپنے چچا ابوخزیمہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے خواب دیکھا۔ |
وہ خواب راوی خواب کی طرف نسبت کردیا کہ:ابن خزیمہ بن ثابت نے خواب دیکھا"اور اس جہالت کے صدقے میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر ایك افترا دانستہ کردیا کہ"ابن خزیمہ کو اپنی پیشانی پر سجدہ کی اجازت دی"
(۸۰)ایسی ہی بےعلمی اور اس کے سبب نادانستہ افترا یہ ہےکہ حدیث میں تھا:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع