دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

جس سے ظاہر کہ مصنف لطائف نے نہ وہ روایت آپ دیکھی نہ اس پر ایسا اعتماد کہ جزما فرماتے کہ یہاں روایت شرعی بھی ہے بلکہ ایك شخص مجہول کا حوالہ دیا یہ سند نہیں ہوسکتا کہ ارشاد حضرت قدوۃ الکبراء تو درکنار قول صاحب لطائف بھی نہیں نہ ناقل معلوم بلکہ مجہول الاسم والمسمی۔

(۶۶تا۶۹)اس ناقل مجہول کی نقل کی حالت یہاں سے کھلتی ہے کہ اس نے ایك مضمون میں نقل کیاکہ نبی وپیر وبادشاہ و والدین ومولی کو سجدہ تحیت جائز ہے اور بے دھڑك کہہ دیا یہ سب بیان فتاوی قاضیخان اور صغیر خانی اور تیسیر اور سراجی اور خانی اورکافی میں ہے،فتاوی قاضی خان اور افتراء صغیر خانی پر افتراء،سراجی پر افتراء،"ہَاتُوۡا بُرْہٰنَکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ﴿۱۱۱﴾ "[1](لوگو! اپنی دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔ت)

(۷۰)جہالت کی یہ حالت کہ فتاوی قاضی خان کو جدا گنا اور خانی کو جدا،حلانکہ یہ وہی ہے۔

(۷۱)تیسیر جسے بکر نے ص۱۴ پر فتاوی تیسیر کہا ہمارے مذہب کا کوئی فتاوی اس نام کا نہیں اس ناقل اور اب اس کے متبع بکر پر لازم کہ بتائے یہ کیا کتاب کس کی تصنیف اور اس میں یہ مضمون کہاں ہے۔

(۷۲)ملتقط کے معنی میں جو تحریف کی نمبر۳۲میں گزری اسی سلسلہ میں لکھاص۲۲ حضرت ابن عباس نے فرمایا ہے"سجدہ تحیت مثل سلام کے ہے اور کچھ نہیں حرج نہیں اگر پیر وں کے سامنے رخسارے رکھے جائیں"یہ اگرمقولہ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالی عنہما شامل کی ا تو ابن عباس پر افتراء ہے ورنہ ملتقط پر۔

(۷۳)اگر ابن عباس نے گزشتہ امتوں میں سجدہ تحیت کو بجائے سلام کہا تو ہمیں کیا مضراور مخالف کو کیا مفید اور اگر یہ مطلب کہ ابن عباس اب سجدہ تحیت کومثل سلام کہتے ہیں تو قطعا ان پر افتراء۔رہا یہ کہ پھر صاحب لطائف نے ایسی افتراء بھری نقل کو درج کتاب کیوں کیا،جب انھوں نے فرمادیا کہ بعض یہ روایت لائے وہ بری الذمہ ہوگئے جیسے بہت محدثین احادیث باطلہ موضوعہ روایت کرتے ارو جانتے کہ جب ہم نے سند لکھ دی ہم پر الزام نہ رہا علاوہ بریں مولنا ملك العلماء بحر العلوم فواتح الرحموت میں فرماتے ہیں :

العدول من غیرالائمۃ لایبالوں عمن اخذوا و رووا الاتری الشیخ علاء الدولۃ السمنانی کیف اعتمد علی الرتن الھندی و ای رجل

یعنی اماموں کے سوا اور ثقہ عادل حضرات اس کی پرواہ نہیں کرتے کہ کس سے لیتے کس سے روایت کرتے ہیں حضرت شیخ علاء الدولۃ سمنانی قدس سرہ کو نہ دیکھا کیونکر رتن ہندی پر اعتماد فرمالیا حضرت

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۱۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن