30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صحابی یا کسی امام تابعی یا امام اعظم،امام شافعی،امام مالک،امام احمد،امام ابویوسف،امام محمد،امام بخاری،امام مسلم یا ان کے یا ان کے کسی ایك شاگرد سے ثبوت صحیح دکھائےکہ انھوں نے کسی غیر خدا کو سجدہ کیا یا اسے جائز بتایا ورنہ قرآن مجید میں جو کچھ کاذبین پر ہے اس سے ڈرے اور جلد سے جلد توبہ کرے،کذب فی الدنیا سے فی الدین سخت تر ہے۔اور بحکم حدیث لعنتہ ملائکۃ السماء والارض [1](اس پر آسمان وزمین کے فرشتوں کی لعنت ہے۔ت)کا استحقاق ہے اور زید وعمرو پر افتراء سے صحابہ وائمہ پر افتراء خبیث تر ہے اور قرآن کریم میں"اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ"[2] (جھوٹ وہی لوگ تراشتے(اور باندھتے ہیں)جو درحقیقت ایمان نہیں رکھتے۔ت)کا احقاق ہے والعیاذ باﷲ تعالٰی ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی الاعلی(اﷲ تعالٰی کی پناہ گناہوں سے بچنا اور حصول نیکی کی طاقت سوائے اﷲ تعالٰی بلندوبالا کی توفیق دئے بغیر کسی میں نہیں۔ت)
(۴۹)آگے افتراء واختراع کی اور بھی پوری تند چڑھی کہ"ان سب کا اجماع مسئلہ سجدۂ تعظیمی میں ثابت ہے اور کوئی شخص انکار کی مجال نہیں رکھتا تو پس عــــــہ اگر سجدہ تعظیمی گمراہی بھی ہے تو اجماع امت سے گمراہی اس کی جاتی رہی"ص ۲۳ انا اﷲ وانا الیہ رجعون(یقینًا ہم اﷲ کے لئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ت)سچ فرمایا حدیث مجید نے:
|
حُبُّك الشیئَ یُعمِی ویُصِم[3] |
کسی چیز کی محبت اندھا وبہرا کردیتی ہے۔(ت) |
تعصب آدمی کو اندھا بہر کردیتا ہے۔سچ فرمایا رب العزت عزجلالہ نے:
|
"فَاِنَّہَا لَا تَعْمَی الْاَبْصٰرُ وَلٰکِنۡ تَعْمَی الْقُلُوۡبُ الَّتِیۡ فِی الصُّدُوۡرِ ﴿۴۶﴾ [4]" |
آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں وہ دل اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔ |
سجدہ غیر پر امت کرشن کافر کاضر ور اجماع ہے جس پنڈت سے چاہوں پوچھ لو جس مند ر میں چاہو دیکھ لو لیکن امت محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلیہم وسلم اس ملعون تہمت سے بری ہے۔"وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪
"[5](عنقریب ظالموں کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے،ت)
عــــــہ: تو بھی دو پس ہی رہے فصاحت،ف کہا چھوڑی یوں کہا ہوتا فتوپس کہ تینوں زبانیں جمع ہوجاتیں ۱۲ منہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع