دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

عمرو کو سجدہ تحیت کرنا،اسے عالمگیری میں افضل لکھا۔یہ بھاری خیانت ہے۔عالمگیری کی عبارت یہ ہے:

ولوقال اھل الحرب للمسلم اسجد للملك والاقتلناك قالوا ان امروہ،بذٰلك العبادۃ فالافضل لہ ان لایسجد کمن اکرہ علی ان یکفر کان الصبر افضل [1]۔

یعنی اگر حربی کفار مسلمان سے کہیں کہ بادشاہ کو سجدہ کرورنہ ہم تمھیں قتل کردیں گے،یہ جبرًا اگر انھوں نے سجدہ عبادت پر کیا تو افضل یہ ہے کہ نہ کرے۔اور جان دے دے جیسے کفر پر اکراہ میں صبر افضل ہے اور اگر یہ جبرسجدہ تحیت پر کیا تو افضل یہ ہے کہ کرلے اور جان بچالے۔

اس کے بعد وہ عبادت ہے وان امرہ بالسجود للتحیۃ [2](اگر داراحرب والے اسے سجدہ تحیت کرنیکا حکم دیں۔ت)

اول سے وہ اری عبارت اڑادی کہ عوام نہ جانیں کہ کلمات حالت اکراہ میں ہے جہاں یہ جانتا ہو کہ نہ کرے توقتل کیا جائے گا۔ایسی جگہ جان بچالینے کو افضل کہا ہے۔

(۲۰)غالبا ایسا حوالہ دینے والا سوئر اور شراب بھی بحالت اختیار حلال کرلے گا کہ آخر بحالت اضطرار ان کی اباحت تو خود قرآن عظیم میں ہے:

(۲۱)یہاں تك تو خیانت ہی تھی اب کمال سفاہت وخودکشی ملاحظہ ہو اس عبارت سے استناد کیا جو اس کے زعم میں باطل کی پوری قائل ہے سجدہ تحیت پر قتل سے اکراہ ہو اس وقت سجدہ کرلینا صرف افضل کہا۔معلوم ہوا کہ جائز یہ بھی ہے کہ نہ کرے اور قتل ہوجائے،تو ظاہر ہوا کہ سجدہ تحیت ایسا سخت حرام ہے جس سے بچنے کو جان دے دینااور قتل ہوجانا روا ہے تو سئر کھانے سے بھی سخت تر حرام ہوا کہ مضطر یا مکرہ اگر اسے بقدر ضرورت نہ کھائے اور مرجائے یا مارا جائے گنہگار مرے کمانصوا علیہ قاطبۃ(جیسا کہ بالاتفاق ان سب نے اس کی تصریح فرمائی۔ت) عالمگیری میں ہے:

السلطان اذا اخذ رجلا وقال الاقتلنك او لتأکل لحم ھذا الخنزیر یفترض علیہ التناول فان لم یتناول حتی قتل کان آثما [3]۔

اگر بادشاہ نے کسی شخص کو گرفتار کیا اور کہا کہ اس سور کا گوشت کھائے ورنہ میں تمھیں قتل کردوں گا تو اس پر کھانا فرض ہے اگر اس نے نہ کھایا یہاں تك کہ وہ قتل کردیا گیا تو وہ گناہگا ر ہوگا۔ (ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراھیۃ الباب الثامن ولعشرون نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۶۹

[2] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراھیۃ الباب الثامن ولعشرون نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۶۹

[3] فتاوٰی ہندیہ کتاب الاکراہ الباب الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن