30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تکرہ الصلٰوۃ علیہ والیہ لورود النھی عن ذٰلك [1]۔ |
قبر پر اورقبر کی طرف نماز منع ہے کہ رسول اﷲ صل اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس سے ممانعت فرمائی۔ |
نص ۱۴۰: تبیین الحقائق امام زیلعی جلد اول ص ۲۴۶:
|
یکرہ ان ینبغی علی القبر اویقعد علیہ او یصلی الیہ نھی علیہ الصلٰوۃ والسلام عن اتخاذ القبور مساجد [2]۔ |
قبر کے اوپر کوئی چنائی قائم کرنا یا قبر پر بیٹھنا یا اس کی طرف نماز میں منہ کرنا سب منع ہے رسول اﷲ صلی اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نےقبروں کو محل سجدہ قرار دینے سے منع فرمایا۔ |
نص ۱۴۱:زواجر جلد اول ص ۱۱۷:
|
من ثم قال اصحابنا تحرم الصلٰوۃ الی قبور الانبیاء والاولیاء تبکا و اعظاما [3]۔ |
اسی وجہ سے ہمارے اصحاب نے فرمایا کہ انبیاء واولیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام کے مزار ت شریفہ کی طرف نماز حرام ہے اگر چہ صرف تبرك وتعظیم کی نیت ہو۔ |
نص ۱۴۲:ایضًا ص ۱۱۶:(۱۴۳)بعض ائمہ نے گناہان کبیرہ متعلقہ بقبور میں فرمایا والصلٰوۃ الیھا [4]قبر کے سامنے نماز پڑھنا گناہ کبیرہ ہے۔
نص ۱۴۴:ارشاد الساری امام احمد قسطلانی(۱۴۵)تحقیق امام الفرج سے:
|
یحرم ان یصلی متوجھا الی قبرہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [5]۔ |
حرام ہے کہ مزا ر انور حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف منہ کرکے نمازپڑھے۔ |
اقول:(میں کہتاہوں)رکوع سجود والی نماز میں قبر سامنے ہونے کی کراہت اس کی نماز
[1] ردالمحتار باب صلٰوۃ الجنائز داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۶۰۶
[2] تبیین الحقائق باب الجنائز فصل السلطان احق فی الصلٰوۃ المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۱/ ۲۴۶
[3] الزواجر عن اقتراف الکبائر کتاب الصلٰوۃ باب التخاذ قبور المساجد دارالفکر بیروت ۱/ ۲۴۶
[4] الزواجر عن قتراف الکبائر کتاب الصلٰوۃ باب التخاذ قبور المساجد دارالفکر بیروت ۱/ ۲۴۶
[5] ارشاد الساری شرح صحیح البخاری باب حل تنبش قبور الخ دارالکتاب العربی بیروت ۱/ ۴۳۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع