30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قسم دوم:سجدہ تو سجدہ زمین بوسی حرام ہے۔اس پر پندرہ نص قسم اول میں تھے ۱۵ تا ۲۸ و ۲۴ تا ۳۴ و ۳۵ تا ۳۶ کہ دونوں اصالۃ ً دربارہ تقبیل ارض ہیں ۲۶ اور سنئے کہ مجموع ۴۱ نص ہوں۔
نص ۷۱:جامع صغیر امام کبیر(۷۲)اس سے فتاوٰی تاتارخانیہ(۷۳)اس سے عالمگیریہ جلد ۵ ص ۳۶۹(۷۴)کافی شرح وافی قلمی ہردو تصنیف امام جلیل ابوالبرکات نسفی صاحب کنز(۷۵)غایہ البیان علامہ انزاری قلمی شرح ہدایہ ہر دو درکتاب الکراھیۃ قبیل فصل فی البیع(۷۶)کفایۃ امام جلال الدین کرمانی شرح ہدایہ جلد ۴ ص ۴۳(۷۷)تبیین الحقائق امام زیلعی شرح کنز جلد ۶ ص ۲۵(۷۸)تنویر الابصار امام شیخ الاسلام ابوعبداﷲ محمد بن عبداﷲ غزی(۷۹)درمختار علامہ مدقق علاؤ الدین دمشقی کتاب الحظر محل مذکور(۸۰)مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر جلد ۲ ص ۵۲۰(۸۱)فتح المعین علی الکنز جلد ۳ ص ۴۰۲(۸۲)جواہر الاخلاطی قلمی کتاب الاستحسان(۸۳)تکملۃ للعلامۃ الطوری جلد ۸ ص ۲۲۶(۸۴)شرح الکنزر للملامسکین محل مذکور(۸۵)فتاوٰی غرائب(۸۶)اس سے فتاوٰی ہندیہ صفحہ مذکورہ۔ ان سولہ نصوص جلیلہ میں ہے:
|
مایفعلونہ من تقبیل الارض بین یدی العلماء والعظماء فحرام والفاعل والراضی بہ آثمان [1]۔ |
عالموں اور بزرگون کے سامنے چومنا حرام ہے اور چومنے والا اور اس پر راضی ہونے والا دونوں گنہ گار۔ |
کافی وکفایہ وغایۃ وتبیین ودرو مجمع وابوالسعود وجواہرنے زائد کیا۔لانہ یشبہ عبادۃ الوثن [2]اس لئے کہ وہ بت پرستی کے مشابہ ہے۔
طوری کے لفظ یہ ہیں لانہ اشبہ بعبدۃ الاوثان [3]۔ایسا کرنے والا بت پرستوں سے نہایت مشابہ ہے۔
نص ۸۷:علامہ سید احمد مصری طحطاوی جلد ۴ ص زیر قول مذکور در:
|
یشبہ عبادۃ الوثن لانہ فیہ صورۃ السجود لغیر اﷲ تعالٰی [4]۔ |
زمین بوسی اس لئے بت پرستی کے مشابہ ہے کہ اس میں غیر خدا کو سجدہ کی صورت ہے۔ |
[1] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ باب الاستبراء وغیرہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۵
[2] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ باب الاستبراء وغیرہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۵
[3] تکلمہ البحرالرائق کتاب الکراھیۃ فصل فی الاستبراء وغیرہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۸/ ۱۹۸
[4] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الکراھیۃ دارالمعرفۃ بیروت ۴/ ۱۹۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع