دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

الغیر منہ ماھو کفرومنہ ماھو حرام غیر کفر فالکفر ان یقصد السجود المخلوق و الحرام ان یقصدہ ﷲ تعالٰی معظما بہ ذٰلك للمخلوق من غیر ان یقصدہ بہ اولایکون لہ قصد [1]۔

اور کبھی صر ف حرام۔کفر تو یہ ہے کہ مخلوق کے لئے سجدہ کا قصد کرے اور حرام یہ کہ سجدہ اﷲ تعالٰی کے لئے کرے اور مخلوق کی طرف کرنے سے اس کی تعظیم یا یہ کہ اصلا کچھ نہ ہو۔

نص ۱۵:جواہر الاخلاطی کتاب الاستحسان(۱۶)پھر ہندیہ جلد ۵ ص ۳۶۸،۳۶۹(۱۷)نصاب الاحتساب باب ۴۹(۱۸)یہ سب امام اجل فقیہ ابوجعفر ہندوانی سے:

وھذا لفظ النصاب وھو اتم من قبل الارض بین ایدی السلطان اوالامیرا اوسجد لہ فان کان علی وجہ التحیۃ لایکفر ولکن یصیر آثما مرتکبا الکبیرۃ وان کان سجد بنیۃ العبادۃ للسطان اولم تحضرہ النیۃ فقد کفر [2]۔

جس نے بادشاہ یاسردار کے سامنے زمین چومی یا اسے سجدہ کیا اگر بطور تحیت تھا تو کافر تو نہ ہوا مگر گنہگار مرتکب کبیرہ ہوا،اور اگر پرستش بادشاہ کی نیت کی یا عبادت وتحیت کوئی نیت اس وقت نہ تھی تو بیشك کافر ہوگیا۔

نص ۱۹:فتاوٰی امام ظہیر الدین مرغینانی(۲۰)اس کا مختصر للامام عینی(۲۱)اس سے غمز العیون والبصائر ص ۳۱(۲۲)فتاوٰی خلاصہ قلمی قبیل کتاب الھبۃ(۲۳)اس سے منح الروض ص ۲۳۵:

وھذا الفظ الامام العینی قال بعضھم یکفر مطلقًا و قال اکثرھم ھو علی وجوہ ان اراد بہ العبادہ یکفر و ان ارادبہ التحیۃ لایکفر و یحرم علیہ ذٰلك وان لم تکن لہ ارادۃ کفر عند اکثر اھل العلم [3]۔

غیر خدا کو سجدے سے بعض نے کہا مطلقًا کافر ہے،اور اکثر نے اس میں کئی صورتیں ہیں اگر اس کی عبادت چاہی تو کافر ہے اور تحیت کی نیت کی تو کفر نہیں حرام ہے اور اگر کچھ نیت نہ تھی تو اکثر ائمہ کے نزدیك کافرہے۔

خلاصہ کے لفظ یہ ہیں: 


 

 



[1] اعلام بقواطع الاسلام مع سبیل النجاۃ مکتبۃ الحقیقۃ دارالشفقت استانبول ترکی ص۳۸۸

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الثامن والعشرون نورانی کتب خانہ کراچی ۵/ ۶۹۔۳۶۸

[3] غمز العیون البصائر بحوالہ العینی فی مختصر الفتاوٰی الظہیریۃ الفن الاول ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن