دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

عبارات چھ طور پر آئیں گی:(۱)غیر خدا کے لئے سجدہ کفر ہے۔اس کا ظاہر الاطلاق ہے۔

(۲)غیر خدا کو سجدہ مطلقًا کفر ہے اس میں تصریح اطلاق ہے۔

(۳)بحال اکراہ کفر نہیں ورنہ کفر یہ قید اولین میں بھی ضروری ہے۔

(۴)غیر کی نیت سے کفر اور اﷲ عزوجل کے لئے نیت ہو یا کچھ نیت نہ ہو تو کفر نہیں،

(۵)بہ نیت عبادت کفر،اور بہ نیت تحیت کفر نہیں،اور کچھ نیت نہ ہو جب بھی کفر۔

(۶)غیر کی طرف اصلا کفر نہیں جب تك نیت عبادت نہ ہو،اور یہی صحیح ومعتمد ہےوحق و معتقد ہے اور باقی کفر صوری وغیرہ سے مؤول وباﷲ التوفیق۔

نص ۱:تبیین الحقائق امام فخر الدین زیلعی جلد اول ص ۲۰۲(۲)غنیہ المستملی محقق ابراہیم حلبی ص ۲۶۶(۳)فتح اﷲ العین العلامۃ السید ابی السعود الازہری جلد اول ص ۲۹۰:

التواضع نھایۃ تو جد فی السجود ولہذ الوسجد،لغیر اﷲ تعالٰی یکفر [1]۔

تواضع کاختم سجدہ پر ہے اس نے غیر خدا کو سجدہ کفر ہے۔

(۴)نصا ب الاحتساب قلمی باب ۴۹(۵)کفایۃ شعبی سے:

اذا سجد لغیر اﷲ تعالٰی یکفر لان وضع الجہۃ علی الارض لایجوز الاﷲ تعالٰی [2]۔

غیر خدا کو سجدہ کرے تو کافر ہے کہ زمین پر پیشانی رکھنا دوسرے کے لئے جائز نہیں۔

نص ۶:مسبوط الامام جلیل شمس الائمہ سرخسی(۷)اس سے جامع الرموز ص۵۳۵:

من سجد لغیر اﷲ تعالٰی علی وجہہ التعظیم کفر [3]۔

غیر خدا کو سجدہ تعظیمی کرنے والا کافر ہے۔

نص ۸:منح الروض الازہر فی شرح الفقہ الاکبر ص ۲۳۴:

اقول: وضع الجبین اقبح من وضع الخد

میں کہتاہوں زمین پر ماتھا رکھنا رخسارہ رکھنے سے 

 

 



[1] تبیین الحقائق باب صلٰوۃ المریض ۱/ ۲۰۲ وغنیۃ المستملی الثانی القیام سہیل اکیڈمی لاہور ص۳۶۶،فتح المعین باب صلٰوۃ المریض کراچی ۱/ ۲۹۰

[2] فتاوٰی نور الھدٰی بحوالہ المبسوط کتاب الکراھیۃ فصل فیما یصیر بہ المسلم کافر امکتبہ حقانیہ کوئٹہ ص ۴۳۹

[3] جامع الرموز کتا ب الکراھیۃ مکتبہ الاسلامیہ گنبد قاموس ایران ۳/ ۳۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن