30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درمختار میں ہے:
|
النصرانی شرمن الیھودی فی الدارین [1]۔ |
عیسائی،یہودیوں سے دونوں جہانوں میں بد ترہیں۔(ت) |
ردالمحتار میں بزازیہ سے ہے:
|
لان نزاع النصارٰی فی الالیھات ونزاع الیھود فی النبوات [2]۔ |
اس لئے کہ عیسائیوں کا(ہم سے اختلاف)الٰہیات یعنی توحید میں ہے جبکہ یہودیوں کا اختلاف رسالت میں ہے۔(ت) |
لاجرم محرر مذہب سید نا امام محمد نے مؤطامیں صورت دوم کے داخل وعید ومشمول حدیث ہونے کی طرف صاف ارشاد فرمایا:باب وضع کیا:
|
باب القبر یتخذ مسجد ا اویصلی الیہ [3]۔ |
"باب"قبر کو سجدہ گاہ بنایا جائے یا اس کے طرف منہ کرکے نماز پڑھی جائے۔(ت) |
اور اس میں یہی حدیث ابوہریرہ لائے۔
|
قاتل اﷲ الیھود اتخذ واقبور انبیائھم مساجد [4]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی یہودیوں کو مارے کہ انھوں نے اپنے انبیائے کرام کی قبروں کو سجدہ گاہ بنایا ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
فصل سوم: ڈیڑھ سو۱۵۰ نصوص فقہ سے سجدہ تحیت کے حرام ہونے کا ثبوت
اور وہ بھی دو۲ نوع ہیں:
نوع اوّل:تین قسم:
قسم اوّل:نفس سجدہ کا حکم کہ غیر خدا کے لئے مطلقًا حرام ہے۔
اقول:(میں کہتاہوں۔ت)تحریم متفق علیہ ہے اور اسی قدر ہمارا مقصود،اور تکفیرمیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع