دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مساجد انی انھاکم عن ذٰلك [1]۔

نہ کرنا ضرور تمھیں اس سے منع فرماتا ہوں۔

تنبیہ: شرح منتقی میں حدیث جندب پر کہا اس کے مانند مضمون طبرانی نے بسند جید زید بن ثابت اوربزار نے مسند میں ابوعبیدہ بن الجراح وابن عدی نے کامل میں جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت کیا:اس کے ثبوت پر تین حدیثیں اور ہوں گی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

حدیث سی وہشتم۳۸:عقیلی بطریق سہل بن ابی صالح عن ابیہ ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دعا فرمائی:

اللھم لاتجعل قبری وثنا لعن اﷲ قوما اتخذوا قبور انبیائھم مساجد [2]۔

الٰہی:میرے مزار کریم کوبت نہ ہونے دینا اﷲ کی لعنت ان پر جنھوں نے اپنے انبیاء کی قبریں مسجد کرلیں۔

حدیث سی ونہم: امام مالك مؤطا میں عطا بن یسار سے مرسلا اور بزار مسند میں ابوبطریق عطا بن یسار ابوسعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے موصولا راوی:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

اشد غضب اﷲ تعالٰی علی قوم اتخذوا قبور انبیائھم مساجدا[3]۔

اﷲ کا غضب اس قوم پر ہوا جس نے اپنے انبیاء کی قبروں کو محل سجدہ ٹھہرایا۔

حدیث چہلم:عبدالرزاق مصنف میں عمرو بن دینار سے مرسلا راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

کانت بنواسرائیل اتخذواقبور انبیائھم مساجد فلعنھم اﷲ تعالٰی [4]

بنی اسرائیل نے اپنے انبیاء کی قبروں کو محل سجدہ کرلیا تو اﷲ عزوجل نے ان پر لعنت فرمائی۔والعیاذ باللہ۔

افادہ:علامہ قاضی بیضاوی پھر علامہ طیبی شرح مشکوٰۃ پھر علامہ قاری مرقاۃ میں لکھتے ہیں:

کانت الیھود والنصارٰی یسجدون القبور انبیاھم و یجعلونھا قبلۃ ویتوجھون فی الصلٰوۃ نحوھا فقد اتخذوھا اوثانا فلذلك لعنھم ومنع المسلمین عن مثل ذٰلك [5]۔

یہود ونصارٰی اپنے ابنیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام کے مزاروں کو سجدہ کرتے اور انھیں قبلہ بنا کر نماز میں ان کی طرف منہ کرتے تو انھوں نے ان کو بت بنالیا،لہذانبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان پر لعنت کی اور مسلمانوں کو اس سے منع فرمایا۔

 


 

 



[1] صحیح مسلم ۲/ ۲۰۱ والمعجم الکبیر حدیث ۸۹ ۱۹/ ۴۱

[2] الشفاء فصل فی حکم زیارۃ قبر ۲/ ۷۵

[3] مؤطا امام مالك باب جامع الصلٰوۃ ص ۱۵۹ و کشف الاستار حدیث ۴۴۰ ۱/ ۲۲۰

[4] المصنف لعبد الرزاق حدیث ۱۵۹۱ ۱/ ۴۰۶

[5] مرقاۃ المفاتیح حدیث ۷۱۲ ۲/ ۴۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن