دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

اﷲ قوما اتخذوا قبور انبیائھم مسجدا ثلثا فی مرض موتہ [1]۔

ہوگئی جب افاقہ ہوا فرمایا:اے علی! لوگوں کو اذن دو۔میں نے اذن دیا فرمایا:اﷲ کی لعنت ہوتی ہے اس قوم پر جس نے اپنے ابنیاء کی قبریں جائے سجدہ کرلیں۔تین بار ایسا ہوا۔

حدیث سی وسوم۳۳:ابوداؤد طیانسی وامام احمد مسند اور طبرانی کبیر میں بسند جید اور ابونعیم معرفۃ الصحابۃ اور ضیاء صحیح مختارہ میں اسامہ بن زید رضی اﷲ تعالی عنہما سے راوی:

ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال فی مرضہ الذی مات فیہ ادخلوا علی اصحابی فدخلوا علیہ وھو متقنع ببرد معافری فکشف القناع ثم قال لعن اﷲ الیھود النصارٰی اتخذوا قبور انبیائھم مساجد [2]۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے مرض وفات شریف میں فرمایا:میرے اصحاب کو میرے حضور لاؤ۔حاضر ہوئے،حضور نے رخ انور سے کپڑا ہٹا کر فرمایا:یہود ونصارٰی پر اﷲ کی لعنت انھوں نے اپنے انبیاء کی قبریں محل سجدہ قرار دے لیں،

حدیث سی وچہارم۳۴: امام احمدو طبرانی بسند جید عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

ان من شرار الناس من تدرکھم الساعۃ و ھم احیاء ومن یتخذ القبور مساجد [3]۔

بیشك سب لوگوں سے بدتروں میں وہ ہیں جن کے جیتے جی قیامت قائم ہوگی اور وہ کہ قبروں کو جائے سجدہ ٹھہراتے ہیں۔

حدیث سی وپنجم۳۵:عبدالرزاق مصنف میں مولا علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من شرار الناس من یتخذ القبور مساجد [4]۔

بدترلوگوں میں ہیں وہ کہ قبروں کو محل سجود قراردیں۔

حدیث سی وششم۳۶ وسی وہفتم۳۷: صحیح مسلم میں جندب اور معجم طبرانی میں کعب بن مالك رضی اﷲ عنہ سے ہے:

قال سمعت النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قبل ان یموت بخمس وھو یقول الا ان من کان قبلکم کانوا یتخذون قبور انبیائھم وصالحیھم مساجد الا فلا تتخذوا القبور

میں نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی وفات پاك سے پانچ روز پہلے حضور کو فرماتے سنا خبردار! تم سے اگلے اپنے انبیاء اولیاء کی قبروں کو محل سجدہ گاہ قرار دیتے تھے خبردار۔تم ایسا

 


 

 



[1] کشف الاستار حدیث۴۳۶ ۱/ ۳۱۹،و ۲۲۰ 

[2] کنز العمال حدیث ۲۲۵۲۳ ۸/ ۱۹۵

[3] مسند احمد بن حنبل ۱/ ۴۰۵ و ۴۳۵ والمعجم الکبیر حدیث ۱۰۴۱۳ ۱۰/ ۲۳۳

[4] المصنف لعبد الرزاق ۱/ ۴۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن