30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لا تصلوا الی القبور ولاتجلسوا علیھا [1]۔ |
قبروں کی طرف نماز نہ پڑھونہ ان پر بیٹھو۔ |
حدیث بست وپنجم۲۵: طبرانی معجم کبیر میں عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
لاتصلوا الی قبروا ولا تصلوا علی قبر [2]۔ |
نہ قبر کی طرف نماز پڑھو نہ قبر پر نماز پڑھو۔تیسیر میں ہے اس حدیث کی سند حسن ہے، |
حدیث بست وششم: صحیح ابن حبان میں انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:
|
نھی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من الصلٰوۃ الی القبور [3]۔ |
قبروں کی طرف نماز پڑھنے سے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے منع فرمایا۔ |
علامہ مناوی نے کہا اس حدیث کی سند صحیح ہے۔
حدیث بست وہفتم۲۷: ابوالفرج کتاب العلل میں بطریق رشد بن کریب عن ابیہ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
الا لایصلین احد الی احد ولا الی قبر [4]۔ فیہ جبارۃ عن مندل رضی رشدین |
خبردار! ہرگز نہ کوئی کسی آدمی کی طرف نماز میں منہ کرے نہ کسی قبر کی طرف، |
حدیث وبست وہشتم۲۸:امام بخاری اپنی صحیح میں تعیلقا اور امام احمد وعبدرالرزاق وا بوبکر بن ابی شیبہ ووکیع بن الجراح وابونعیم استاد امام بخاری وابن منیع سند انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:
|
رأنی عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ وانا اصلی الی قبر فقال القبر امامك |
مجھے امیر المومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے قبر کی طرف نماز پڑھتے دیکھا فرمایا تمھارے |
[1] صحیح مسلم کتاب الجنائز ۱/ ۳۱۲ و سنن ابی داؤد کتاب الجنائز ۲/ ۱۰۴،جامع الترمذی ابوا ب الجنائز ۱/ ۱۲۵ وشرح معانی الآثار کتاب الجنائز ۱/ ۳۴۶
[2] المعجم الکبیر عن ابن عباس حدیث ۱۲۰۵۱ المکتبہ الفیصلیۃ بیروت ۱۱ /۳۷۶
[3] کنز العمال بحوالہ حب عن انس حدیث ۱۹۱۹۱ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۷/ ۳۴۴
[4] العلل المتناھیۃ لابی الفرج حدیث فی الصلٰوۃ الی النائم والمتحدث دارنشر الکتب الاسلامیہ لاہور ۱/ ۴۳۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع