دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

تعالٰی [1]۔

ماسوائے اﷲ تعالٰی کے۔(ت)

تذئیل دوم: تفسیر کبیر میں بروایت امام سفین ثوری سماك بن ہانی سے ہے:

قال دخل الجاثلیق علی علی ابن ابی طالب رضی اﷲ تعالٰی عنہ فارادان یسجد لہ فقال لہ علی اسجد ﷲ ولا تسجدلی [2]۔

امیر المومنین مولا علی کرم اﷲ وجہہ کی بارگاہ میں سلطنت نصارٰی کو سفیر حاضر ہوگا،حضرت کو سجدہ کرنا چاہا،فرمایا:مجھے سجدہ نہ کرو اﷲ عزوجل کو سجدہ کرو۔

حدیث بست وسوم۲۳:جامع ترمذی میں بطریق الامام عبداﷲ بن المبارك عن حنظلہ بن عبیداﷲ اور سنن ابن ماجہ میں بطریق جریر بن حازم عن حنظلہ بن عبدالرحمن الدوسی اور شرح معانی الآثار امام طحاوی میں بطریق حماد بن سلمہ و حماد بن زید ویزید بن زریح وابی ہلال کلہم عن حنظلۃ الدوسی انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:

قال قال رجل یا رسول اﷲ الرجل منا یلقی اخاہ اوصدیقہ اینحنی لہ قال لا [3]۔

ایك شخص نے عرض کی:یا رسول اللہ! ہم میں کوئی شخص اپنے بھائی یا دوست سے ملے تو اس کے لئے جھکے۔فرمایا:نہ۔

امام طحاوی کے لفظ یہ ہیں:

انھم قالوا یارسول اﷲ اینحنی بعضنا لبعض اذا التقینا قال لا [4]۔

صحابہ نے عرض کی یا رسول اﷲ ! کیا ملتے وقت ہم ایك دوسرے کے لئے جھکے فرمایا:نہ امام ترمذی نے کہا یہ حدیث حسن ہے۔

  نوع دوم :قبر کی طرف سجدہ کی ممانعت حدیث بست وچہارم ۲۴: امام احمد وامام مسلم وابوداؤد وترمذی ونسائی وامام طحاوی ابو مرثد غنوی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] مدارك التنزیل(تفسیر النسفی) تحت آیۃ ۲/ ۳۴ دارالکتب العربی بیروت ۱/ ۴۲

[2] مفاتیح الغیب تحت آیۃ ۲/ ۳۴ المطبعۃ البہیۃ المصریۃ مصر ۲/ ۲۱۳

[3] جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء فی المصافحۃ امین کمپنی دہلی ۲/ ۹۷،سنن ابن ماجہ باب المصافحۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۷۱

[4] شرح معانی الآثار کتاب الکراھیۃ باب المعانقۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/ ۳۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن