30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یوما فجاء بعیر یرغو حتی سجد لہ فقال المسلمون نحن احق ان نسجد للنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال لوکنت اٰمرا احدا ان یسجد لغیر اﷲ تعالٰی لامرت المرأۃ ان تسجد لزوجھا [1]۔ |
باہر تشریف لئے جاتے تھے ایك اونٹ بولتا ہوا آیا قریب آکر حضور کو سجدہ کیا۔مسلمانوں نے کہا ہمیں توزیادہ لائق ہے کہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو سجدہ کریں۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:میں کسی کو غیر خدا کے سجدے کا حکم دیتا تو عورت کو فرماتا کہ شوھر کو سجدہ کرے۔ |
جانتے ہو یہ اونٹ کیا کہتاہے۔یہ کہہ رہا ہے کہ اس نے چالیس برس اپنے آقا کی خدمت کی جب بوڑھا ہوا انھوں نے اس کا چارہ کم اور کام زیادہ کرد یا اب کہ ان کے یہاں شادی ہے چھری لی کہ حلال کریں۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس کے مالکوں سے فرمابھیجا کہ اونٹ یہ شکایت کرتا ہے۔انھوں نے عرض کی:یا رسول اللہ! واﷲ وہ سچ کہتاہے۔فرمایا میں تو چاہتاہوں کہ تم اسے میری خاطر چھوڑدو،انھوں نے چھوڑ دیا۔مطالع المسرات میں کہا اس حدیث کی سند صحیح ہے۔
حدیث ہفتم۷: مسند امام احمد میں ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے:
|
ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان فی نفر من المھاجرین والانصار فجاء بعیر فسجد لہ فقال اصحابہ یا رسول اﷲ تسجد لك البھائم والشجر فنحن احق ان نسجد لك فقال اعبدوا ربکم و اکرموا اخاکم ولوکنت آمرا احدا ان یسجد لاحد لامرت المرأۃ ان تسجد لزوجھا [2]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایك جماعت مہاجرین وانصارمیں تشریف فرماتھے کہ ایك اونٹ نے آکر حضور کو سجدہ کیا صحابہ نے عرض کی یا رسول اﷲ چوپائے اور درخت حضور کو سجدہ کرتے ہیں تو ہم تو زیادہ مستحق ہیں کہ حضور کو سجدہ کریں۔فرمایا:اﷲ کی عبادت کرو اور ہماری تعظیم۔اگر میں کسی کو کسی کے سجدے کا حکم کرتا تو عورت کو حکم دیتا کہ شوہر کو سجدہ کرے۔ |
اس حدیث کا صرف اخیر ٹکڑا کہ"اگر میں کسی کو سجدہ کاحکم کرتا تو عورت کو سجدہ شوہر کا"سنن ابن ماجہ میں بھی ہے اور اسی قدر ترغیب میں ابن حبان اور درمنثور میں ابوبکر بن ابی شیبہ کی طرف نسبت کیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع