دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

نسجد لك قال لایصلح لبشران یسجد لبشرولو صلح ان یسجد بشر لبشر لامرت المرأۃ ان تسجد لزوجھا من عظم حقہ علیھا [1]وعند النسائی مختصرًا۔

چلا اور قریب آکر حضور کے لئے سجدہ میں گرا حضور نے اس کے ماتھے کے بال پکڑ کر کام میں دے دیا وہ بکری کی طرح ہو گیا(آگے وہی ہے کہ)صحابہ نے عرض کی ہم تو ذی عقل ہیں ہم زیادہ مستحق ہیں کہ حضور کو سجدہ کریں۔فرمایا آدمی کو لائق نہیں کہ کسی بشر کو سجدہ کرے ورنہ میں عورت کو مرد کے سجدے کاحکم فرماتا۔

امام منذری نے کہا اس حدیث کی سند جید ہے اور اس کے راوی مشاہیر ثقہ۔

حدیث عــــــہ چہارم۴:امام احمد وبزار وابونعیم انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:

قال دخل النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حائطا الانصار ومعہ ابوبکر وعمر فی رجال من الانصار وفی الحائط غنم فسجدن لہ فقال ابوبکر یا رسول اﷲ کنا نحن احق بالسجود لك من ھذہ الغنم قال انہ لاینبغی فی امتی ان یسجد احد لاحد ولو کان ینبغی ان یسجد احد لاحد

حضور انور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انصار کے ایك باغ میں تشریف فرما ہوئے صدیق وفاروق اور کچھ انصار رضی اﷲ تعالٰی عنہ ہمرارکاب تھے باغ میں بکریاں تھیں انھوں نے حضور کو سجدہ کیا صدیق نے عرض کی یا رسول اﷲ ! ان بکریوں سے ہم زیادہ حقدار ہیں اس کے کہ حضور کو سجدہ کریں،تو فرمایا بیشك میری امت میں نہ چاہئے کہ کوئی کسی کو سجدہ کرے۔

 

عــــــہ: عزاہ فی المواھب[2] لابی محمد عبداﷲ بن حامد الفقیہ فی کتاب دلائل النبوۃ لہ فقال الزرقانی مابعد المصنف التجوز فقد رواہ احمد والبزار[3] وکذٰلك عزاہ لھما الامام السیوطی فی مناھل الصفا فی تخریج حدیث الشفاء وررأیتہ ابی نعیم فی دلائل النبوۃ والیہ عزا فی الخصائص [4] ۱۲ منہ۔

مواہب میں اس کو ابو محمد بن عبداﷲ بن حامد فقیہ کی کتاب دلائل النبوۃ کی طرف منسوب کیا ہے تو زرقانی نے کہا مصنف کا مجازا ذکر ہے۔تو اس کو احمد اور بزار نے روایت کیا اوریونہی امام سیوطی نے مناھل الصفا میں ان دونوں کی طرف منسوب کیا اور میں نے اس کو ابونعیم کی دلائل النبوۃمیں دیکھا ہے اور امام السیوطی نے خصائص میں اس کی طرف منسوب کیا ہے ۱۲ منہ(ت)

 

 



[1] دلائل النبوۃ لابی نعیم الفصل الثانی والعشرون الجزء الثانی عالم الکتب بیروت ص۱۳۷،مسند احمد بن حنبل عن انس رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳/ ۵۹۔۵۸

[2] المواہب اللدنیہ ۲/ ۵۵۱

[3] شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیہ ۵/ ۱۴۳ 

[4] الخصائص الکبرٰی ۲/ ۲۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن