دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

السجود لہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ولایخفی ان الاستئذان لسجود التحیۃ بدلالۃ بعد اذ انتم مسلمون،ومع اعتقاد جواز سجدۃ العبادۃ لایکون مسلما فکیف یطلق علیہم بعد اذ انتم مسلمون [1]۔

صلی اﷲ تعالٰی علیہ ولسم کو سجدہ کرنے کی اجازت چاہی اور ظاہر ہے کہ انھوں نے سجدہ تحیت کی درخواست کی تھی اس دلیل سے کہ فرماتا ہے کہ بعد اس کے کہ تم مسلمان ہو اور سجدہ عبادت جائز مان کر مسلمان نہیں رہتا تویہ کیونکر فرمایا جاتا کہ بعد اس کے کہ تم مسلمان ہو۔(ت)

اقول:(میں کہتاہوں)بعدہ یہی دلیل روشن کررہی ہے کہ کفر سے کفر حقیقی مراد نہیں کہ کفر حقیقی کی درخواست کرکے بھی مسلمان نہیں رہتا پھر کیونکر فرمایا جاتاکہ بعداس کے کہ تم مسلمان ہو،

وقد کان استدل بہ البعض القائلون بان سجدۃ التحیۃ کفر مطلقا،وذکرہ فی الوجیز دلیلالھم، فانقلب الدلیل علی المدعی وثبت انھا لیست یکفر کما علیہ الجمھور والمحققون فاحفظ وتثبت وﷲ الحمد۔

بعض لوگوں نے اس سے استدلال کیا ہے کہ جو سجدہ تعظیمی کے علی الاطلاق کفر کے قائل ہیں،وجیز میں ان کی دلیل ذکر فرمائی۔پھر دلیل دعوی پر پلٹ آئی تو یہ ثابت ہوگیا کہ سجدہ تعظیمی کفر نہیں جیسا کہ جمہور اور اہل تحقیق کا یہ مؤقف ہے۔ لہذا اس کو یادرکھو اور اﷲ تعالٰی ہی کے لئے حمدہے۔(ت)

لاجرم کفر سے مراد کفر دون کفر ہوگا جو محاورات شارح میں شائع ہے خصوصا سجدہ کہ نہایت مشابہ پرستش غیر ہے فصل دوم میں زمین بوسی کی نسبت کافی شرح وافی وکفایہ شرح ہدایہ وتبیین شرح کنز ودرمختار ومجمع الانہر وفتح اﷲ المعین وجواہر اخلاطی وغیرہا سے آئے گا لانہ یشبہ عبادۃ الوثن [2]بت پرستی کے مشابہ ہے،تو سجدہ تو مشابہ تر کفر ہوگا،اس کی صورت بعینہا صورت کفر بلا ادنی تفاوت ہے تو کفر صوری ضرور ہے جیسا کہ فصل دوم میں خلاصہ ومحیط ومنح الروض ونصاب الاحتساب وغیرہا سے آتا ہے ان ھذا کفر صورۃ [3]سجدہ صورت کفر ہے۔

وھو احدمنازع ھذا الاطلاق فی

اہل علم کے کلام میں جو اطلاق ہے اس میں یہ

 


 

 



[1] فتاوٰی بزازیہ علی ھامش الفتاوٰی الہندیہ کتاب الفاظ تکون اسلاما اوکفرا الخ نورانی کتب خانہ پشاور ۶/ ۳۴۳

[2] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ باب الاستبراء وغیرہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۵

[3] منح الروض الازھر علی الفقہ الاکبر فصل فی الکفر المصطفی البابی مصر ص۱۹۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن