30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باپ داداؤں کو جو ان کے زمانے میں دین حق پر تھے کفر کاحکم کرتے بعد اس کے کہ وہ ایمان لاچکے تھے اور خطاب مسلمین پر کفر حل تاویل کی حاجت ہے کہ مسلمان نے ہر گز سجدہ عبادت نہ چاہا۔
اوّلًا: یہ صحابہ سے معقول تھا روز اول سے تو حید کا آفتاب عالم آشکار فرمادیا تھا موافق مخالف نزدیك کادورہر شخص جانتا تھا ہرگھر میں چر چا تھا کہ یہ ایك اﷲ کی عبادت بلاتے اور شرك کے برابر کسی شیئ کو دشمن نہیں رکھتے تو کسی صحابی سے عبادات نبی کی درخواست اور وہ بھی خود نبی سے کیونکہ متصور تھی خصوصا سجدہ کی درخواست کرنے والے کون تھے،اجلہ صحابہ معاذ بن جنبل وقیس بن سعد وسلمان فارسی حتی کہ صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہم جیسا کہ فصل احادیث میں آتاہے۔
ثانیًا: حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے جواب میں یہی فرمایا کہ ایسا نہ کرو،یہ نہ فرمایا کہ تم عبادت غیر کی درخواست کرکے کافر ہوگئے تمھاری عورتیں نکاح سے نکل گئیں تو بہ کرو دوبارہ اسلام لاؤ،پھر عورتیں راضی ہوں تو ان سے نکاح کرو۔
ثالثًا: سب سے زائد یہ کہ مولٰی تعالٰی بھی تو خود اسی آیت میں ان کو مسلمان بتارہاہے کہ تم تو مسلمان ہوکیا تمھیں کفر کاحکم دیں۔ لہذا امام محمد بن حافظ الدین وجیز میں فرماتے ہیں:
|
قول تعالٰی مخاطبا الصحابۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہم ایأمرکم بالکفر بعد اذا انتم مسلمون،نزلت حین استأذنوا فی |
اﷲ عزوجل نے صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے فرمایا کیا نبی تمھیں کفر کا حکم دیں بعد اس کے کہ تم مسلمان ہو یہ آیت اس وقت اتری جب صحابہ نے رسول اﷲ |
|
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ) اظھر من تاویل الشھاب فی حاشیۃ البیضاوی اذ قال وان جاز ان یقال للنصارٰی انامرکم بالکفر بعد اذ انتم مسلمون ای منقادون و مستعدون لقبول الدین الحق ارخاء للعنان واستدراجا [1]اھ ففیہ مالایخفی علی نبیہ ۱۲ منہ۔ |
شہاب کی اس تاویل سے اصح واظہر ہے جو انھوں نے فرمایا کہ نصارٰی کو یہ کہنا کیا ہم تمھیں کفر کا حکم کرتے جب تم مسلمان ہو چکے اگر جائز ہے تو اس معنی میں کہ مطیع ہوچکے ہو اور دین حق کو قبول کرنے میں رغبت پیدا کرچکے ہو یہ بطور ارضاء عنان و استدراج ہے اھ تو اس تاویل میں اعتراض ہے جو سمجھدا ر پر مخفی نہیں ہے۔ ۱۲ منہ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع