30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فصل ۴:خود بکر کی سندوں اوراسی کے مستندوں اور اسی کے منہ سے قرآن مجید واحادیث متواترہ واجماع علماء واجماع اولیاء سے سجدہ تحیت حرام ہونے کا ثبوت یہ کاہے کارد ہے اسے بکر سے پوچھئے۔
فصل ۵:اس ذراسی تحریر میں بکر کے افتراء اختراع،کذب،خیانت،جہالت،سفاہت،کا اظہار
فصل ۶: سجدہ آدم ویوسف علیہما الصلٰوۃ والسلام کی بحث اور اس سے استدلال مجوز کا قاہر ابطال۔
|
وباﷲ التوفیق والوصول الی التحقیق والحمدﷲ رب العالمین وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا ومولٰنا والہ وصحبہ اجمعین۔آمین! |
اور اﷲ تعالٰی ہی سے کرم سے حصول توفیق ہے۔اور تحقیق تك رسائی ہوسکتی ہے۔ہر تعریف اﷲ تعالٰی ہی کے لئے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ہمارے آقا اور مولٰی اور ان عذاب کی سب آل اور تمام ساتھیوں پر اﷲ تعالٰی کی رحمت نازل ہو اے اللہ! ہمار ی دعا قبول فرمالیجئے۔(ت) |
فصل اول: قرآن کریم سے سجدۂ تحیت کی تحریم
|
قال ربنا تبارك وتعالی"وَلَا یَاۡمُرَکُمْ اَنۡ تَتَّخِذُوا الْمَلٰٓئِکَۃَ وَالنَّبِیّٖنَ اَرْبَابًاؕ اَیَاۡمُرُکُمۡ بِالْکُفْرِ بَعْدَ اِذْ اَنۡتُمۡ مُّسْلِمُوۡنَ﴿۸۰﴾٪ "[1]۔ |
(ہمارے رب تبارك وتعالٰی نے فرمایا)نبی کو یہ نہیں پہنچتا کہ تمھیں حکم فرمائے کہ فرشتوں اور پیغمبروں کو رب ٹھہرالو کیا نبی تمھیں کفر کا حکم دے بعد اس کے کہ تم مسلمان ہو۔ |
عبد بن حمید اپنی مسند میں سیدنا ا مام حسن بصری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی کہ فرمایا:
|
بلغنی ان رجلا قال یارسول اﷲ نسلم علیك لما یسلم بعضنا علی بعض افلا نسجدلك قال لاولکن اکرموا نبیکم واعرفوا الحق لاھلہ |
مجھے حدیث پہنچی کہ ایك صحابی نے عرض کی یارسواﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہم حضور کو بھی ایسا ہی سلام کرتے ہیں جیسا کہ آپس میں کیا ہم حضور کو سجدہ نہ کریں،فرمایا نہ بلکہ اپنے نبی کی تعظیم کرو اور سجدہ خاص حق خدا کا ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع