30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھرجناب والا تحریر فرماتے ہیں:"اور یہاں نسخ کا جھگڑا پیش کرنا ہے محض جہالت۔شرك کسی شریعت میں حلال نہیں ہوسکتا کبھی ممکن نہیں کہ اﷲ تعالٰی شرك کا حکم دے اگر چہ اسے پھر کبھی منسوخ بھی فرمادے"
اگر جناب براہ کرام اپنی محققانہ رائے سے اس ناچیز کو مطلع فرمائیں گے تو یہ درحقیقت ایك بہت بڑی اسلامی خدمت متصور ہوگی۔جناب کی مذکورہ بالاتحریر کے صریح معنی تو یہی سمجھ میں آئے کہ سجدہ تحیت جائز ہے والسلام مع الکرام۔
الجواب:
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
|
اللھم لك الحمد یا من خشعت لہ القلوب وخضعت لہ الاعناق وسجدت لہ الجباہ * وحرم السجود فی ھذا الدین المحمود * والشرع المسعود * لمن سواہ * صل وسلم وبارك علی اکرم من سجد لك لیلا ونھارا * وحرم السجود لغیرك تحریماجھارا*وعلی الہ وصحبہ الفائزین بخیرہ*الذین لم یشن اﷲ وجوھھم بالخرور بغیرہ *نورنا اﷲ بانوارھم * ووفقنا الاتباع اٰثارھم * اٰمین۔ |
اے اللہ! تعریف وتوصیف تیرے لئے ہے۔اے وہ ذات کہ جس کے لئے دل عاجز ہوگئے۔(یعنی ان میں فروتنی پیدا ہوگئی)اور اس کے لئے گردنیں جھك گئیں اور پیشانیاں سجدہ ریزہوگئیں۔اور اس اچھے دین اور باسعادت شریعت میں اس کے سوا کسی غیر کو سجدہ حرام ہوگیا۔اے اللہ! درود وسلام اور برکت نازل فرما اس مقد س ہستی پر جو ان لوگوں میں سب سے بڑے کریم ہیں۔جنھوں نے رات دن تجھے سجدہ کیا۔اور تیرے سوا کسی دوسرے کو واضح طورپرسجدہ کرنا حرام فرمایا۔ اور ان کی آل اور ساتھیوں پر(نیز درود وسلام اور برکات نازل ہو)جو اس کی بھلائی میں کامیاب ہوگئے۔وہ ایسے ہیں کہ کسی غیر کے آگے گرنے سے۔اﷲ تعالٰی نے ان کے چہروں کو عیبناك نہیں کیا۔اﷲ تعالٰی ہمیں ان کے انوار سے روشن فرمائے اور ہمیں ان کے نشانات قدم پر چلنے کی توفیق دے۔ اے اللہ! ہماری یہ دعا قبول فرمالیجئے!(ت) |
مسلمان اے مسلمان! اے شریعت مصطفوی کے تابع فرمان جان اور یقین جان کہ سجدہ حضرت عزت جلالہ کے سوا کسی کے لئے نہیں۔اس کے غیر کو سجدہ عبادت یقینا اجماعا شرك مہین و کفر مبین اور سجدہ تحیت حرام وگناہ کبیرہ بالیقین اور اس کے کفرہونے میں اختلاف علمائے دین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع