30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایمان لے آئے جو حضرت موسٰی اور حضرت ہارون کا پروگارہے۔ت)اس پر دال ہے نہ کہ حضرت موسٰی علیہ السلام کو سجدہ کیا۔ قال زید آیات اخبار وقصص ناسخ ومنسوخ نہیں ہوتا کما فی نور الانوار(جیسا کہ نورا لانوار میں ہے۔ت)لہذا اباحت اس کی باقی ہے۔قال عمرو علمائے مفسرین نے اس حکم کا منسوخ ہونا مصرح بیان فرمایا۔قال زید مفسرین کی مجرد رائے ہم پر حجت نہیں تاوقتیکہ کوئی آیت اس کی ناسخ یا ممانعت میں نہ وارد ہو۔قال عمرو آیات قرآنی اس کی ممانعت میں نص صریح ہیں مثلًا:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا ارْکَعُوۡا وَاسْجُدُوۡا وَاعْبُدُوۡا رَبَّکُمْ"[1] |
پس اﷲ تعالٰی کے لئے سجدہ کرو اور اسی کی عبادت کرو۔(ت) |
پس معلوم ہوا سجدہ عبادت ہے پس عبادت غیر خداکی شرك ہے نیز
|
"فَاسْجُدُوۡا لِلہِ وَ اعْبُدُوۡا ﴿٪ٛ۶۲﴾"[2] |
پس اﷲ کے لیے سجدہ کرو اور اسی کی عبادت کرو۔ |
اور:
|
"وَ اسْجُدُوۡا لِلہِ الَّذِیۡ خَلَقَہُنَّ اِنۡ کُنۡتُمْ اِیَّاہُ تَعْبُدُوۡنَ ﴿۳۷﴾ "[3] |
اﷲ تعالٰی کےلئے سجدہ کرو جس نے ان چیزوں کو پیدا کیا۔اگر تم خاص اسی کی عبادت اور بندگی کرتے ہو۔(ت) |
میں لام واسطے تخصیص کے ہے اورایاہ بھی تخصیص کے لئے آتا ہے۔لہذا سجدہ مخصوص ذات باری تعالٰی کے لئے ہے اور غیر کے لئے شرك وحرام وکفر۔
قال زید ان آیتوں میں سجدہ عبادت کی تخصیص ہے نہ سجدہ تحیت کی۔لہذا وہ جائز ہے۔
قال عمرو "لَا تَسْجُدُوۡا لِلشَّمْسِ وَ لَا لِلْقَمَرِ"[4](نہ سورج کو سجدہ کرو اورنہ چاند کو۔ت)سے غیر اﷲ کے لئے سجدہ ممنوع ہونا ثابت ہے اگر چہ سجدہ تحیت ہو اور فقہاء ومتکلین نے اس کو حرام وکفر فرمایا ہے۔
|
کما فی شرح فقہ اکبر"ملا علی"انجاح الحاجۃ، |
جیسا کہ شرح فقہ اکبر ملا علی قاری،انجاح الحاجۃ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع