30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوسکتی ہے کہ نہیں؟ شرع شریف میں ایسی حالت میں اعمال کو ترجیح ہے کہ نسب کو؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)
الجواب:
سید سنی المذہب کی تعظیم لازم ہے اگر چہ اس کے اعمال کیسے ہوں ان اعمال کے سبب اس سے تنفرنہ کیا جائے نفس اعمال سے تنفر ہو بلکہ اس کے مذہب میں بھی قلیل فرق ہو کہ حدکفر تك نہ پہنے جیسے تفضیل تو اس حالت میں بھی اس کی تعظیم سیادت نہ جائے گی ہاں اگر اس کی بد مذہبی حد کفر تك پہنچے جیسے رافضی وہابی قادیانی نیچری وغیرہم تو اب اس کی تعظیم حرام ہے کہ جو وجہ تعظیم تھی یعنی سیادت وہی نہ رہی۔
|
قال اﷲ تعالٰی " اِنَّہٗ لَیۡسَ مِنْ اَہۡلِکَ ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیۡرُ صٰلِحٍ ۫٭ۖ"[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اے نوح(علیہ السلام)وہ یعنی تیرا بیٹا تیرے خاندان اور گھرانے والوں میں سے نہیں اس لئے کہ اس کے کام اچھے نہیں۔(ت) |
شریعت نے تقوٰی کو فضیلت دی ہے " اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنۡدَ اللہِ اَتْقٰىکُمْ ؕ"[2](اﷲ تعالٰی کے نزدیك تم میں سے سب سے زیادہ باعزت وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ پرہیز گار ہو۔ت)مگر یہ فضل ذاتی ہے فضل نسب منتہائے نسب کی افضلیت پر ہے سادات کرام کی انتہائے نسب حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر ہے۔اس فضل انتساب کی تعظیم ہر متقی پر فرض ہے کہ وہ اس کی تعظیم نہیں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۸۵:از مراد آباد مدرسہ اہلسنت بازار دیوان مرسلہ عبدالودود صاحب بنگال قادری برکاتی رضوی طالب علم مدرسہ مذکور ۲ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
سجدہ کے قسم پر ہے اور کون ساکس لئے خاص ہے اور باقی کیسے ہیں؟
الجواب:
سجدہ دو۲ قسم ہے سجدہ عبادت وسجدہ تحیت۔سجدہ عبادت غیر خدا کے لئے کفر ہے اور سجدہ تحیت غیر خدا کے لئے حرام مگر کفر و شرك نہیں۔کہ اگلی شریعتوں میں جائز تھا اور کفر وشرك کبھی جائز نہیں ہوسکتا واﷲ تعالٰی اعلم۔
___________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع