دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

بلکہ علماء وانصار وعرب سے تو وہ مراد ہیں جو گمراہ بددین نہ ہوں اور سادات کرام کی تعظیم ہمیشہ جب تك ان کی بد مذہبی حد کفر کو نہ پہنچے کہ اس کے بعدوہ سیدہی نہیں نسب منقطع ہے۔

قال اﷲ تعالٰی " اِنَّہٗ لَیۡسَ مِنْ اَہۡلِکَ ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیۡرُ صٰلِحٍ ۫٭ۖ"[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:(اے نوح(علیہ السلام)! وہ تیرا بیٹا (کنعان) تیرے گھروالوں میں سے نہیں اس لئے کہ اس کے کام اچھے نہیں۔(ت)

جیسے نیچری،قادیانی،وہابی غیر مقلد،دیوبندی اگر چہ سید مشہور ہوں نہ سید ہیں نہ ان کی تعظیم حلال بلکہ توہین وتکفیر فرض،اور روافض کے یہاں تو سیادت بہت آسان ہے کسی قوم کا رافضی ہوجائے،دودن بعد میر صاحب ہوجائے گا،ان کا بھی وہی حال ہے۔کہ ان فرقوں کی طرح تبرائیان زمانہ بھی عموما مرتدین ہیں۔والعیاذ باﷲ تعالٰی۔

(۲)محبت آل اطہار کے بارے میں متواتر حدیثیں بلکہ قرآن عطیم کی آیت کریمہ ہے۔

" قُلۡ لَّاۤ اَسْـَٔلُکُمْ عَلَیۡہِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِی الْقُرْبٰیؕ"[2]۔

(ان سے)فرمادیجئے(لوگو!)اس دعوت حق پر میں تم سے کچھ نہیں مانگتا مگر رشتہ کی الفت ومحبت(ت)

ان کی محبت بحمداﷲ تعالٰی مسلمان کا دین ہے۔اور اس سے محروم ناصبی خارجی جہنمی ہے والعیاذ باﷲ تعالٰی،مگر محبت صادقہ نہ روافض کی سی محبت کاذبہ جنھیں ائمہ اطہار فرما یاکرتے تھے خدا کی قسم تمھاری محبت ہم پر عار ہوگی۔اطاعت عامہ اﷲ و رسول کی پھر علمائے دین کی ہے"

قال اﷲ تعالٰی " اَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ اُولِی الۡاَمْرِ مِنۡکُمْ ۚ" [3]۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اﷲ تعالٰی کا حکم مانو،اور رسول کا حکم مانو، اور تم میں سے جو صاحب امر ہیں(یعنی امراء وخلفاء)۔ (ت)

اصل اطاعت اﷲ و رسول کی ہے اور علمائے دین ان کے احکام سے آگاہ۔پھر اگر عالم سید بھی ہو تو نور علی نور،امور مباحہ میں جہاں تك نہ شرعی حرج ہو نہ کوئی ضرر سید غیر عالم کے بھی احکام کی اطاعت کرے کہ اس میں اس کی خوشنودی ہے اور سادات کرام کی خوشی میں کہ حد شرع کے اندر ہو حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی رضا ہے اور حضور کی رضا اﷲ عزوجل کی رضا۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۱/ ۴۶

[2] القرآن الکریم ۴۲/۲۳

[3] القرآن الکریم ۴/ ۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن