30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حسنۃ کما افادہ النووی فی اذکارہ وغیرہ فی غیرہ [1]۔ |
اچھی بدعت ہے جیسا کہ امام نووی نے کتاب الاذکار میں اور دوسرے ائمہ کرام نے اپنی اپنی کتابوں میں ذکر فرمایا ہے۔(ت) |
اور تفصیل مرام وازلہ اوہام ہمارے رسالہ وشاح الجید میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۷۸:موضع کٹیا ڈاك خانہ سکندر پور ضلع فیض آباد مرسلہ محمد ناظر خاں صاحب زمیندار مؤرخہ ۲۴ذی القعدہ ۱۳۳۵ھ
بوسہ قبر جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)
الجواب:
اس مسئلہ میں بہت اختلاف ہے۔بکثرت اکابر جواز و منع دونوں طرف ہیں اور عوام کے لئے زیادہ احتیاط منع میں ہے۔خصوصا مزارات طیبہ اولیاء کرام پر کہ ان کے اتنا قریب جانا ادب کے خلاف ہے۔کم از کم چارہاتھ فاصلے سے کھڑا ہو کما فی العالمگیریۃ وغیرھا(جیسا کہ فتاوٰی عالمگیریہ وغیرہ میں ہے۔ت)توبوسہ کیسے دے سکتا ہے۔وھو سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۷۹: از ڈاکخانہ دھامونکے تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ مرسلہ محمد قاسم قریشی مدرس مدرسہ مورخہ ۲۷ ذی القعدہ ۱۳۳۵ھ
ایك مسلم کو کون کون سے مواقع اور کون کون سے اشخاص پر پہلے السلام علیکم کہنا واجب ہے وکذالك کیا کوئی مواقع واشخاص ایسے بھی ہیں جبکہ تحیات کا جواب دینا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
الجواب:
ابتدا بہ سلام مسلمان سنی صالح پر سنت ہے اور اعلی درجہ کی قربت ہے مگر واجب کبھی نہیں سوا اس صورت کے کہ سلام نہ کرنے میں اس کی طرف سے ضرر کا اندیشہ صحیح ہو جن صورتوں میں سلام مکروہ ہے جیسے مصلی یا تالی یا ذاکر یا مستنجی یا آکل پر ان لوگوں کو اختیار ہے کہ جواب دیں یا نہ دیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۸۰ تا ۱۸۳: از کلکتہ امر تلا لین ۲۶ گدی دیوان رحمت اﷲ مرسلہ حاجی پیر محمد ۳ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ
(۱)جو لوگ سیدوں کو کلمات بے ادبانہ کہا کرتے ہیں اور ان کے مراتب کو خیا ل نہیں کرتے بلکہ کلمہ تحقیر آمیز کہہ بیٹھتے ہیں ان کا کیاحکم ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع