دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

بسر تسلیم مان لیتاہوں مگر امید کرتاہوں کہ جواب اس طرح ہونا چاہئے کہ فتوٰی دیوبندی ہم پر غالب نہ ہوجائے،والسلام۔

الجواب:

بزرگان دین کی قدمبوسی بلا شبہ جائز بلکہ سنت ہے۔بکثرت احادیث سے ثابت ہے کہ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پائے مبارك چومے اور حضور نے منع نہ فرمایا۔رہا سجدہ تحیت،اگلی شریعتوں میں جائز تھا۔ملائکہ نے بحکم الٰہی حضرت سیدنا آدم علیہ السلام کو سجدہ کیا۔حضرت سیدنا یعقوب علیہ الصلوٰۃ والسلام اور ان کی زوجہ مقدسہ اور ان کے گیارہ صاحبزادوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو سجدہ کیا۔سیدنا عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام جو حضرت سیدنا مریم(علیہما السلام)کے شکم مبارك میں تھے اور سیدنا یحیٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام ان کی بہن کے شکم مقدس میں جب حضرت مریم اپنی بہن کے پاس تشریف لائیں ان کی بہن عرض کرتی ہیں:

انی ارٰی مافی بطنی یسجد لما فی بطنك [1]۔

میں دیکھتی ہوں کہ وہ جو میرے پیٹ میں ہے اس کے لئے سجدہ کرتاہے جو تمھارے پیٹ میں ہے۔

وہابیہ خذلہم اﷲ تعالٰی کہ اس کو شرك کہتے اﷲ کے رسولوں اور فرشتوں کو شرك کا مرتکب اور اﷲ عزوجل کو معاذاﷲ شرك کاحکم دینے والا ٹھہراتے ہیں

قال اﷲ تعالٰی:

" وَرَفَعَ اَبَوَیۡہِ عَلَی الْعَرْشِ وَخَرُّوۡا لَہٗ سُجَّدًا ۚ  "[2]۔

وقال اﷲ تعالٰی" وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِکَۃِ اسْجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبْلِیۡسَ ؕ"[3]۔

حضرت یوسف(علیہ السلام)نے اپنے والدین کو تخت کے اوپر بٹھایا اور وہ سب(والدین وبردران)حضرت یوسف کے آگے سجدہ کرتے ہوئے گر گئے(ت)

اور اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہہ دیا کہ حضرت آدم کو سجدہ کرو تو سوائے شیطان کے سب نے سجدہ کیا۔(ت)

دیوبندیہ خود مرتدین ہیں ان کو مسائل اسلامی میں دخل دینے کا کیا حق۔علمائے حرمین شریفین نے


 

 



[1] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر) تحت آیۃ ان اﷲ یبشرك بیحیٰی الخ المطبعۃ البہیمۃ مصر الجزء الرابع ص۳۸،روح المعانی تحت آیۃ ان اﷲ یبشرك بیحیٰی مصدقا بکلمۃ الخ ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ مصر الجزء الثالث ص۱۳۰

[2] القرآن الکریم ۱۲/ ۱۰۰

[3] القرآن الکریم ۲/ ۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن