30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الاصح انھا بدعۃ مباحۃ [1]۔ |
زیادہ صحیح یہ ہے کہ مصافحہ(بعد از نماز)ایك مباح(جائز) بدعت ہے۔(ت) |
عین العلم میں ہے:
|
الاصرار بما لم ینہ عنہ حسن [2]۔ |
اس کام پر اصراروتکرار کرنا کہ جس سے منع نہ کیا گیا ہو اچھا کام ہے۔(ت) |
حدیث میں ہے:
|
خالقوا الناس باخلاقھم [3]۔ |
لوگوں سے اخلاق رکھو ان کے اخلا ق کی وجہ سے۔(ت) |
ایسے مباحات کہ عوام میں رائج ہوں وہ مواقف مسلمین کے باعث مباح نہیں بلکہ مستحب ہوجاتے ہیں اور اس میں مخالفت مکروہ ہے۔اور یہ وہی کرے گا جو اپنی شہرت اورنکو بننا چاہتا ہے۔ شرح صحیح مسلم شریف ومجمع البحار وغیرہما میں ہے:
|
الخروج عن العادۃ شھرۃ ومکروہ [4]۔ |
لوگوں کی عادات سے نکلنا(قدم باہر رکھنا)باعث شہرت اور مکروہ ہے۔وھو تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۱۷۳:نماز کے وقت مسجد میں تمام نمازی کسی شخص کے آنے پر تعظیمًا کھڑے ہونا اور مثل سجدے کے قدموں پر سر رکھ کر بوسہ دینا جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
عالم دین اور سلطان اسلام اورعلم دین میں اپنا استاذ ان کی تعظیم مسجد میں بھی کی جائے گی اور مجالس خیر میں بھی کی جائے گی اور مجالس خیر میں بھی اور تلاوت قرآن عظیم میں بھی عالم دین کے قدموں پر بوسہ دینا سنت ہے اور قدموں پر سر رکھنا جہالت ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
[1] نسیم الریاض شرح الشفاء للقاضی عیاض الباب الثانی فصل فی نظافۃ جسمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالکتب العربی بیروت ۲/ ۱۳
[2] عین العلم البا ب التاسع فی الصمت وآفات اللسان مطبع اسلامیہ لاہور ص۲۰۶
[3] اتحاف السادۃ المتقین کتاب آداب العزلۃ الفائدۃ الثانیۃ الخ دارالفکر بیروت ۶/ ۳۵۴
[4] الحدیقۃ الندیہ شرح الطریقہ المحمدیہ الصنف التاسع تتمۃ الاصناف مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۵۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع