دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

کفر وان علی وجہ التحیۃ لاوصار اثمامرتکبا للکبیرۃ [1]وفی الشامی قال الزیلعی وذکر الصدر الشھید انہ لا یکفربھذا السجود لانہ یرید بہ التحیۃ [2]۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنے والا کافر ہوجائے گا یانہیں؟ اگر اس نے یہ کام بطور عبادت کیا اور اس کی تعظیم کی تو بلا شبہہ کافر ہوگیا۔اور اگر تعظیم و بزرگی کی خاطر ایسا کیا تو کافرنہ ہوا لیکن پھر بھی گنہگار،گناہ کبیرہ بجالانے والا ہوا۔اور فتاوٰی شامی میں ہے کہ علامہ زیلعی نے فرمایا امام صدرشہید نے ذکر فرمایا کہ اس طرح سجدہ کرنے سے وہ کافر نہ ہوگا کیونکہ اس سے اس کی مراد صرف تعظیم ہے۔(ت)

یعنی زیلعی وصدرشہید سجدہ تحیت کرنے والے کو کافر نہیں کہتے۔

(۲)سجدہ عبادت سجدہ تعظیم،سجدہ تحیت،سجدہ شکر،تقبیل ارض ان سب کی تعریف وفرق تحریرفرمادیں نیز ان میں کون مخصوص ہے زندہ بزرگوں کے لئے اور کون ہے قبور وتصاویر کے لئے مع حوالہ کتاب۔

الجواب:

(۱)غیر کو سجدہ بلا شبہہ حرام ہے پھر اگر بروجہ عبادت ہو تو یقینًا اجماعًا کفر ہے اور بروجہ تحیت ہو تو کفر میں اختلاف ہے اس کے حرام ہونے میں اختلاف نہیں اور حق یہی ہے کہ بے نیت عبادت حرام ہے کبیرہ ہے مگر کفر نہیں زیلعی کی عبارت کا صاف یہی مطلب ہے نفی کفر کرتے ہیں نہ کہ نفی حرمت،احادیث صحیح اس بارے میں بکثرت وارد اور کتب ہرچہار مذہب اس کی تحریم پر متفق۔بعض ملفوظات کہ بعض اولیاء کرام کی طرف بلا سند صحیح متصل منسوب ہوں ایسے مسئلہ جلیہ واضحہ متفق علیہا کے مقابل ہر گز قابل استناد نہیں۔اور بالخصوص سجدہ قبر کے بارہ میں وہ حدیث موجود ہے۔

ارأیت لومررت بقبری اکنت تسجد لہ قال فلا تفعل [3]۔

بھلا دیکھئے اگرمیری قبر کے پاس سے گزرو تو کیا اس کو سجدہ کرو گے؟ عرض کی:نہیں۔(ت)

اور تصویر کو سجدہ تو کھلا پھاٹك بت پرستی کا ہے۔دنیا میں بت پرستی کا آغاز تصاویر کو جانب قبلہ صرف نصب کرنے سے ہوا کما فی صحیح البخاری وغیرہ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما(جیسا کہ صحیح بخاری وغیرہ میں حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے مروی ہے۔ت)نہ کہ سجدہ


 

 



[1] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ باب الاستبراء مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۲۵

[2] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ باب الاستبراء داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۴۶

[3] سنن ابی داؤد کتاب النکاح باب فی حق الزوج علی المرأۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۲۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن