30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الاصح انھا بدعہ مباحۃ [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
صحیح یہ ہے کہ یہ بدعت مباحہ ہے۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۱۷۰ تا ۱۷۱: ازموضع سیوہارہ ضلع بجنور محلہ مولویاں مسئولہ حفظ الرحمن روز شنبہ بتاریخ ۱۷ صفر المظفر ۱۳۳۴ھ
(۱)زید اپنے پیر کی تصویر کو نہایت احترام سے رکھتا ہے بوسہ دیتا ہے سجدہ تحیت کرتا ہے لہذا تصویر کو بوسہ دینا تصویر کو سجدہ تحیت کرنا کیسا ہے۔ہر ایك کا حکم علیحدہ علیحدہ نص صریح یا حدیث صحیح یا قول امام سے بحوالہ کتب تحریر فرمادیں۔اور زید ثبوت سجدہ تحیت میں کتاب انوار العیون فی اسرار المکنون مصنفہ شیخ عبدالقدوس کی یہ عبارت پیش کرتاہے:
|
مریدان حضرت شیخ العالم قدس سرہ پیش حضرت شیخ العالم سر پیش می آوردندوسجدہ پیش می رفتند ومی نشستند وامر وز ہماں سنت مریداں حضرت شیخ العالم جاری کہ پیش قبر حضرت شیخ العالم و پیش صاحب سجادہ سر برز مین می نہندوسجدہ می کنند [2]۔ |
حضرت شیخ العالم قدس سرہ(یعنی شیخ عبدالقدوس گنگوہی)کے مرید سرآگے کرکے ان کے روبرو سجدہ کرتے اور پھر بیٹھتے ہیں۔آج حضرت شیخ العالم کے مریدوں میں وہی طریقہ جاری وساری ہے۔کہ حضرت موصوف کی قبر کو سجدہ کرتے ہیں اور پھر ان کے سجادہ نشین کے آگے زمین پر سر رکھ کر انھیں سجدہ کرتے ہیں۔(ت) |
اس قول کے متعلق کیاحکم ہے؟ اور زید یہ بھی کہتاہے کہ سجدہ تحیت کے متعلق فقہاء میں اختلاف ہے۔ درمختار میں ہے:
|
وکذا مایفعلون من تقبیل الارض بین یدی العلماء العظماء فحرام والفاعل والراضی بہ اثمان لانہ یشبہ عبادۃ الوثن وھل یکفران علی وجہ العبادۃ والتعظیم |
اور اسی طرح جو کچھ جہلا اور نادان کیا کرتے ہیں کہ بڑے بڑے عظیم علماء کے آگے زمین کو بوسہ دیتے(تو یاد رکھو کہ)یہ فعل حرام ہے لہذا کرنے والا اور اس سے خوش ہونے والا (دونوں)گنہگار ہیں اس لئے کہ یہ کام بت کی عبادت سے مشابہت رکھتاہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع