30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)کم از کم السلام علیکم اوراس سے بہتر ورحمۃ اﷲ ملانا اور سب سے بہتر وبرکاتہ شامل کرنا اور اس پر زیادت نہیں۔پھرسلام کرنے والے نے جتنے الفاظ میں سلام کیا ہے جواب میں اتنے کا اعادہ تو ضرور ہے اور افضل یہ ہے کہ جواب میں زیادہ کہے۔اس نے السلام علیکم کہا تویہ وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ کہے۔اورا گر اس نے السلام علیکم ورحمۃ اﷲ کہا تو یہ وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ کہے اوراگر اس نے وبرکاتہ تك کہا تویہ بھی اتنا ہی کہے کہ اس سے زیادت نہیں۔
(۳)جاتے وقت پھر کہے لیست الاولٰی باحق من الاخرۃ(پہلا جواب دوسرے سے زیادہ بہتر نہیں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۴)مصافحہ سنت ہے اور اس کا وقت ابتدائے ملاقات ہے خواہ ابتدائے حقیقی ہو جیسے جو شخص ابھی آیا یا حکمی جیسے کوئی بد مذہب آیا اور بیٹھا اور گفتگو کرتا رہا اور ہدایت پائی اور سنی ہوا تو جتنے حاضرین اہلسنت ہیں ان سب کو اس سے مصافحہ چاہئے جیسا کہ امیر المومنین مولاعلی کرم اﷲ وجہہ الکریم نے اس کا حکم دیا۔نماز کے بعد بھی مصافحہ اسی ابتدائے حکمی میں داخل ہے کہ نمازی نماز میں دوسرے عالم میں ہوتا ہے ولہذا جو خارج نماز آیت سجدہ کی تلاوت کرے اس کے سننے سے نماز ی پر سجدہ واجب نہیں۔ اورنمازی تلاوت کرے تو جو نماز سے باہر ہے اس پر واجب نہیں۔اس لئے شریعت مطہرہ میں ختم نماز میں ایک،دوسرے پر سلام رکھا۔دن میں اگر کئی بار ملتا ہو تو ہر بار مصافحہ چاہئے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۵)احکام الٰہی بجالانا اور گناہ سے خود بچنا ہر شخص پر فرض ہے اور دوسرے کو اتباع شرع کا حکم دینا اور گناہ سے بقدر قدرت منع کرنا ہر اہل پر فرض ہے آپ گناہ کرنے کے سبب دوسرے کو نہ منع کرنا دوسرا گناہ ہے ہاں اگر منع کرنے کے سبب فتنہ وفساد وحشت ونفرت کاظن غالب ہو تو سکوت کی اجازت ہے اور اس کے ساتھ دل میں غمگین ہونا اور مسلمان بھائی کے لئے دعا کرنا یہ ایمان کی علامت ہے اس پر ثواب پائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۶)بلاضرورت ومجبوری شرعی حرام ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۶۴ تا ۱۶۸: از اٹاوہ ادریا مسئولہ حیات اﷲ بروز پنجشنبہ بتاریخ ۹ صفر المظفر ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں:
(۱)آیا عورت مومنہ کو مومنہ سے السلام علیکم کہنا اور اس کا جواب وعلیکم السلام کہنا جائز ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع