دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

جائز ہوناکتب فقہ میں مصرح ہے پس کسی ولی کے مزار شریف کو صرف بوسہ دے کے چلاآنا بعجلت مذکورہ مکروہ ہوگا اور جب سلام بھی عرض کیا اور بوسہ بھی دیا اورآنکھوں سے بھی لگایا اور فاتحہ بھی پڑھی تو بلاکراہت جائز ہوگا،اور دوسری بات میں یہ کہ کسی امر کے غیر مسنون ہونے کو اس کا حرام یا مکروہ ہونا لازم نہیں۔دیکھئے مثلا نماز کی نیت کے ساتھ تلفظ باجود یکہ علی ماقال الشرنبلالی فی حاشیۃ علی الدررالغرر ورنہ حضور سے نہ صحابہ کرام سے نہ تابعین سے نہ ائمہ اربعہ سے کسی سے منقول نہیں مگر فقہاء اس کو مستحب فرماتے ہیں پس زید کا یہ جواب صحیح ہے یانہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

فی الواقع بوسہ قبر میں علماء کا اختلاف ہے۔اور تحقیق یہ ہے کہ وہ ایك امر ہے دو چیزوں داعی و مانع کے درمیان دائر،داعی محبت ہے اور مانع ادب،تو جسے غلبہ محبت ہو اس سے مواخذہ نہیں کہ اکابر صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے ثابت ہے اور عوام کے لئے منع ہی احوط ہے۔ہمارے علماء تصریح فرماتے ہیں کہ مزار کابر سے کم از کم چار ہاتھ کے فاصلے سے کھڑا ہو پھرتقبیل کی کیا سبیل۔عالم مدینہ علامہ سید نور الدین سمہودی قدس اﷲ سرہ خلاصۃ الوفا شریف میں جدار مزار انور کے لمس وتقبیل وطواف سے ممانعت کے اقوال نقل کرکے فرماتے ہیں:

وکتاب العلل والسؤالات لعبداﷲ بن احمد بن حنبل سألت ابی عن الرجل یمس منبر رسول اﷲ صلی تعالٰی علیہ وسلم ویتبرك بمسہ ویقبلہ ویفعل بالقبر مثل ذٰلك رجاء ثواب اﷲ تعالٰی فقال لابأس بہ [1]۔

یعنی احمد بن حنبل کے صاحبزادے فرماتے ہیں میں نے باپ سے پوچھا کوئی شخص رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے منبر کو چھوئے اور بوسہ دے اور ثواب الٰہی کی امید پر ایسا ہی قبر شریف کے ساتھ کرے۔فرمایا:اس میں کوئی حرج نہیں۔(ت)

امام اجل تقی الملۃ والدین علی ابن عبدالکافی سبکی قد س سرہ الملکی شفاء السقام پھر سید نور الدین خلاصۃ الوفاء میں بروایۃ یحیٰی بن الحسن عن عمر بن خالد عن ابی نباتۃ عن کثیر بن یزید عن المطلب بن عبداﷲ بن حنطب ذکر فرماتے ہیں کہ مروان نے ایك صاحب کو دیکھا مزار اعطر سید اطہر صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے لپٹے ہؤے ہیں قبر شریف پر اپنا منہ رکھے ہیں مروان نے ان کی گردن پکڑ کر کہا جانتے ہویہ تم کیا کررہے ہیں انھوں نے اس کی طرف منہ کیا اور فرمایا:نعم اٰتی لم اٰت الحجر انما جئت رسول اﷲ صلی اﷲ


 

 



[1] وفاء الوفاء الفصل الرابع باب مایلزم الزائر من الادب الخ داراحیا التراث العربی بیروت ۴/ ۱۴۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن