دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مطالب المومنین میں ہے کہ بسند جید واردہے۔کہ حضرت بلال رضی اﷲ تعالٰی عنہ جب شام سے مزار اقدس کی زیارت کے لئے حاضر ہوئے تو روتے تھے اور اپنے چہرہ مبارك کو لٹاتے اعنی مزار قدس سے ملتے تھے۔اور مسند امام احمدبن حنبل علیہ الرحمۃ میں ہے کہ ایك روز مروان نے ایك شخص کو مزار اقدس پر منہ رکھے ہوئے دیکھا تو کہا کہ اے شخص،تو جانتا ہے کہ کیا کرتاہے۔ تو  پھر نزدیك آکر دیکھا تو ابوایوب انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ تھے۔

خلاصۃ الوفا میں ہے کہ حضرت امام بن حنبل رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کے صاحبزادے فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ سے پوچھا کہ اگر کوئی شخص تبرکا منبر شریف کو بوسہ دے اور ہاتھ لگائے مزار اقدس کے ساتھ بھی ثواب کی امید پر ایسا ہی کرے تو فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے۔فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

لابأس بتقبیل قبر والدیہ [1]۔

اپنے والدین کے قبر کو بوسہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔(ت)

اور عینی شرح بخاری میں ہے:

ان تقبیل الاماکن الشریفۃ علی قصد التبرك وکذلك تقبیل ایدی الصالحین وارجلھم فھو حسن محمود باعتبار القصد و النیۃ [2]۔

شریف مقامات کو چومنا بشرطیکہ تبرك کے ارادے سے ہو اور اسی طرح نیك لوگوں کے ہاتھ پاؤں چومنا اچھا اور قابل تعریف کام ہے بشرطیکہ اچھے ارادے اور نیت سے ہو۔(ت)

اور شاہ عبدالعزیز صاحب کا اپنے باپ دادا کی قبروں کو بوسہ دینا بوارق محمدیہ میں منقول ہے۔

باقی رہا عدم جوا ز سو بعضے اس کی علت اس کا عادت نصارٰی سے ہونا بتاتے ہیں اور بعضے اس کا مسنون ہونا فرماتے ہیں،سو پہلی بات میں تویہ ہے کہ یہ مسئلہ شرعی ہے جب ہمارے اور غیر کے درمیان کسی امر میں کچھ فرق ہوگیا تو حکم تشبہ باطل ہوتا ہے۔تنہا عاشورے کے روز نیز روزشنبہ کے روزے کا مکروہ ہونا اور نویں یا گیارھویں اور جمعہ یا یکشنبہ کا ملادینے سے بلاکراہت جائز ہونا اسی طرح اہل مصیبت کے لوگوں کی تعزیت کے لئے آنے کی غرض سے گھرکے دروازے پر بیٹھنے کا مکروہ ہونااور گھر کے اندر بیٹھنے کا بلاکراہت


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب السادس نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۵۱

[2] عمدہ القاری شرح صحیح البخاری کتاب الحج باب ماذکر فی الحجر الاسود ادارہ الطباعۃ المنیریۃ بیروت ۹/ ۲۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن