30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)تعظیم سے مراد مطلق تعظیم ہے تو تعظیم قبر کے تعبدی ہونے کا ثبوت درکار ہے اور تعظیم الٰہی مراد ہے تو اس کے تعبدی ہونے سے تعظیم قبر کے لئے طواف کیسے ممنوع وبدعت ٹھہرے گا۔امید کہ جواب باصواب سے ممتاز فرمائیں۔والتسلیم مع التکریم زیادہ ادب۔
الجواب:
حضرت والا! آداب۔میرے اس بیان میں دو دعوے ہیں:ایك یہ کہ طواف تعظیمی غیر خدا کے لئے حرام ہے۔دوسرے یہ کہ حضرت عزت کے لئے بھی اگر کعبہ معظمہ وصفا ومروہ کے سواکوئی اور طواف مقرر کیا تو ناجائز ہے۔اول کا ثبوت عبارات منسك ومسلك میں اور دوم کا یہ بیان کہ تعظیم الٰہی کا بطواف امکنہ امر تعبدی غیر معقول المعنی ہے جس کی تصریح ائمہ نے فرمائی ہے کہ افعال حج تعبدی ہیں۔امید کرتاہوں کہ اس گزراش سے دونوں سوالوں کا حل ہوگیا۔فقط۔
مسئلہ ۱۵۵: مسئولہ محمد میاں قادری از مارہرہ ۲۰ شوال ۱۳۳۶ھ
حضرت مولانا المعظم المکرم دامت برکاتہم العالیہ پس از سلام مسنونہ معروض دربارہ مسئلہ طواف تعظیمی قبر میں بعض اہل لاہور کہتے ہیں کہ جب تعظیم قبر ایك امر جائز کم از کم ہے تو وہ ہیئت اور صورت کے لحاظ سے اپنے اطلاق پر رہنا چاہئے جب تك کہ شرع سے کسی خاص میں کوئی تقیید نہ آئے اور صورت طواف میں بھی مسلك ومنسك کے مصنفین کے منع کرنے کو وہ کافی نہیں سمجھتے اس کی کفایت یا اور کافی سند مذہب کی زیادت کی ضرورت ہے جناب ارشاد فرمائیں۔فقیر محمد میاں قادری
الجواب:
حضرت والاتسلیم،یا کتاب نامعتمد ہو یا اسے معتمد ترکتب میں اس کا خلاف مصرح ہو ورنہ کتب امام محمد یا مسندات کے سوا تمام متون وشروح وفتاوٰی ردی ہوجائیں گے۔منسك ومسلك ضرور کتب معتمدہ ہیں اور ان کے مصنفین اپنا اجتہاد نہیں لکھتے،بلکہ مذہب کتب مذہب میں اس کا خلاف کس کس نے کیا،اور نہیں تو وجہ رد کیا ہے۔فقط۔
مسئلہ ۱۵۶: مسئولہ مولوی عبدالحمید صاحب از بنارس محلہ پترا کنڈہ تالاب ۱۹ ربیع الاول ۱۳۳۲ھ
ہمارے سنی حنفی علماء کثرھم اﷲ تعالٰی وابقاھم الی یوم الجزاء(اﷲ تعالٰی انھیں زیادہ کرے اورقیامت کے دن تك انھیں باقی رکھے۔ت)اس میں کیا فرماتے ہیں کہ خالد نے زید سے سوال کیا کہ کسی ولی کی قبر شیریف کو بوسہ دینا جائز ہے یانہیں؟ زید نے جواب دیا اس میں علماء کااختلاف ہے۔بعضے ناجائز فرماتے ہیں بعضے جائز کہتے ہیں لیکن جواز ان کا قولا وفعلا بہت سے اکابر سے منقول ہے ___
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع