30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی تصانیف مشہورہ کے رد کو کچھ الٹی سیدھی تکیں جوڑکر وہابیوں کے ادعائی نام موحد کی طرف اسے نسبت کرکے تحفۃ الموحدین نام رکھا اور بکمال بے ایمانی شاہ صاحب کی طرف منسوب کردیا،بے حیا گمراہ لوگ ایسی اکثر کر چکے ہیں جس کا بیان شاہ عبدالعزیز صاحب وغیرہ کی تحفہ اثناعشرہ وغیرہ میں ہے۔کہ ابھی قریب زمانہ میں بمبئی میں ایك عربی کتاب بنام عقائد امام احمد بن حنبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ چھپی ہے۔اس میں بھی یہی کارروائی ہے کم کوئی شیطانی عقیدہ چھوڑ ا ہوگا جسے اس امام الاسلام سیف السنہ کی طرف نسبت نہ کیا ہو "وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪
"[1](بہت جلد ظالموں کو معلوم ہوجائے گا کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔ت)بالجملہ اگر طواف مقصود بالذات نہیں جب تو جواز ظاہر ہے اور اگر مقصود بالذات ہے تو صرف فرق نیات ہے اگر بہ نیت تعظیم قبر ہے تو بلا شبہہ حرام ہے اور تبرك و استفاضہ وغیرہما نیات محمودہ سے ہے تو فی نفسہ اس میں حرج نہیں اور یہ ٹھہرا لینا کہ اس میں مسلمان کی نیت طواف سے تعظیم قبر ہے قلب پر حکم ہے اور یہ غیب کا ادعا اور محض حرام ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی وَ لَا تَقْفُ مَا لَیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ ؕ اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَالْفُؤَادَکُلُّ اُولٰٓئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْؤُلًا ﴿۳۶﴾[2] "وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم افلا شققت عن قلبہ حتی تعلم [3]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور اس کے پیچھے نہ پڑو جس کا تمھیں علم نہیں یقینًا کان،آنکھ اور دل ان سب سے پوچھا جائے گا۔اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا:کیا تو نے اس کے دل کو چیر کر دیکھا کہ تجھے معلوم ہوجاتا۔(ت) |
یہ بدگمانی ہے اور مسلمان پر بدگمانی حرام۔
|
قال اﷲ تعالٰی یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"[4] وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث[5]۔ |
(اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:)اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو کیونکہ کچھ گمان گناہ ہیں۔اور حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(لوگو!)بدگمانی سے بچو کیونکہ گمان کرنا سب سے جھوٹی بات ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع