دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

(۱۳)اچھی طرح آنکھ کھول کر مجھے دیکھ تا کہ تو انسانی لباس میں نورحق دیکھے۔

(۱۴)کعبہ شریف کو ایك دفعہ یار نے اپنا گھر فرمایا لیکن اس نے ستر مرتبہ مجھے"اے میرے بندے"کہہ کر بلایا۔

(۱۵)اے بایزید! اگر تو نے کعبہ شریف کو پالیا تو یوں سمجھ لیجئے کہ تو نے سیکڑوں عزت و شوکت اور مرتبے کو پالیا۔

(۱۶)جب وہ باریك باتیں حضرت بایزید کے عقل وہوش میں بیٹھ گئیں تو گویاانھوں نے سنہری بالی اپنے کان میں ڈال لی۔

(۱۷)ان کی زیارت سے حضرت بایزید میں معرفت کااضافہ ہوگیا اورسلوك میں انتہائی طالب اپنے مدعا کی انتہا کوپہنچ گیا)

جناب شاہ ولی اﷲ صاحب انتباہ میں فی سلاسل اولیاء اﷲ میں فرماتے ہیں اپنا خلف ناخلف اسمعیل دہلوی کی جان پر قہر کی بجلیاں توڑنے کو فرماتے ہیں:

چوں بمقبرہ در آید دوگانہ بروح آں بزرگوار ادا کند بعدہ قبلہ راپشت دادہ بنشیند بعد قل گوید پس فاتحہ بخواندبعدہ ہفت کرت طواف کند وآغاز از راست بکند بعدہ طرف پایان رخسارہ نہد وبیاید نزدیك روئے میت بہ نشیند وبگوید یارب بست ویك بار بعد طرف آسماں بگوید یاروح و دردل ضرب کندیا روح الروح مادام کہ انشراح یابدایں ذکر بکند ان شاء اﷲ تعالٰی کشف قبور وکشف ارواح حاصل آید [1]۔

پھر جب مقبرہ کے پاس آئے تودو رکعت نوافل اس بزرگ کی روح اقدس کے ایصال ثواب کے لئے ادا کرے۔اور کعبہ شریف کی طرف پیٹھ کرکے بیٹھ جائے،پھر سورۃ اخلاص پڑھے پھر فاتحہ پڑھے پھر سات چکر(طواف)بزرگ کے مزار کے گرداگرد لگائے،دائیں طرف سے شروع کرے،پھر بائیں طرف اپنارخسار رکھے اور میت کے منہ کے نزدیك ہو کر پھر منہ کے نزدیك ہو کر بیٹھے پھر اکیس مرتبہ یارب کا ورد کر ے پھر آسمان کی طرف منہ کرکے"یاروح"پڑھے اور اپنے دل پر "یاروح الروح"کی ضرب لگائے جب تك انشراح نہ ہو یہ ذکر کرتا رہے ان شاء اﷲ تعالٰی کشف قبور اور کشف ارواح یہ دونوں حاصل ہوجائیں گے۔(ت)

تحفۃ الموحدین شاہ صاحب کی کتاب نہیں بہت قریب زمانہ میں کسی وہابی صاحب نے شاہ صاحب


 

 



[1] الانتباہ فی سلاسل الاولیاء ذکر برائے کشف قبور آرمی برقی پریس دہلی ص ۱۰۰۔۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن