30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں مسجد خیف شریف میں صفوں پر دروہ فرماتے ہیں۔کسی نے وجہ پوچھی،فرمایا:
|
ان ﷲ عبادا اذا نظروا الی احد ا کسبوہ سعادۃ الابد [1]۔ |
اﷲ کے کچھ بندے ہیں کہ جب ان کی نگاہ کسی پر پڑجاتی ہے اسے ہمیشہ کی سعادت عطا فرماتی ہے میں اس نگاہ کی تلاش میں دورہ کرتاہوں۔ |
تویہ تعرض نفحات رحمۃ اﷲ ہوا جس کا خود حدیث میں حکم ہے۔اولیائے کرام وارثان سرکار رسالت ہیں ممکن کہ ملائکہ انکے مزارات کے گرد بھی ہوں اور ایسے امور میں علم درکارنہیں۔تعرض نفحات کی شان ہی یہ ہے کہ شاید و لعل پر ہو۔معہذا مزارات اولیائے کرام ہر جانب سے ممر اقدام صلحائے عظام ہوتے ہیں،سیدنا عیسٰی علی نبینا الکریم وعلیہ الصلوٰۃ والتسلیم سے عرض کی گئی کہ حضور ایك جگہ قیام کیوں نہیں فرماتے،شہروں شہروں جنگلوں جنگلوں دورے کیوں فرماتے ہیں؟ فرمایا:"اس امید پر کہ کسی بندہ خدا کے نشان قدم پر قدم پڑ جائے تو میری نجات ہوجائے"جب نبی اﷲ ورسول اﷲ کہ خمسہ اولوالعزم میں ہیں کہ صلوات اﷲ وسلام علیہم،ان کا یہ ارشاد تو اضع ہے تو ہم سخت محتاج ہیں علاوہ بریں یہاں تك نکتہ دقیقہ اور ہے۔ " وَمَا یُلَقّٰىہَاۤ اِلَّا ذُوۡ حَظٍّ عَظِیۡمٍ ﴿۳۵﴾ "[2](اس کو بڑی قسمت اور مقتدر والے ہی پاسکتے ہیں۔ت) شریعت مطہرہ نے انسان کے سر سے پاؤں تك جمیع جہات میں جدا جدا احکام رکھے ہیں،چہرہ پر جو احکام ہیں پاؤں پر نہیں۔دہنے ہاتھ پر جو احکام ہیں پاؤں پر نہیں۔وعلی ہذا القیاس اور احکام مختلفہ کے ثواب بھی مختلف رنگ کے ہیں۔یونہی سر سے پاوں تك جملہ جوارح میں معاصی جدا جدا ہیں۔او رہر معصیت ایك جدا گانہ رنگ کا مرض ہے۔اور ہر مرض کا علاج اس کی ضد سے ہے۔تویہ مریض معاصی اس سرا پا مجموعہ برکات کے گرد دورہ کرتاہے کہ اس کے ہر عضو وہر جہت کی رنگ برنگ برکات سے فیض اور اپنے ہر عضو وہر جہت کا مرض دور کرے،امام مبرد کامل میں پھر امام علامہ عارف باﷲ کمال الدین دمیری پھر سیدی علامہ محمد بن عبداﷲ زرقانی شرح مواہب لدنیہ میں فرماتے ہیں:
|
مماکفربہ الفقھاء الحجاج انہ رأی الناس یطفون حول حجرتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ |
یعنی حجاج نے مسلمانوں کو دیکھ کر روضہ انور حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا طواف کررہے ہیں اس طواف سے اس نے ایك |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع