دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

شفاء شریف میں ہے:

کان مالك اذا ذکر النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یتغیر لونہ وینحنی حتی یصعب ذٰلك علی جلسائہ [1]۔

سیدنا امام مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے سامنے جب حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ذکر پاك آتا ان کا رنگ بدل جاتا اور جھك جاتے یہاں تك کہ حاضران مجلس کو ان کی وہ حالت دشوار گزرتی۔

حدیقہ ندیہ میں ہے:

الانحناء البالغ حدالرکوع لایفعل لاحد کالمسجود و لاباس بما نقص من حدالرکوع لمن یکرم من اھل الاسلام [2]۔

یعنی رکوع کی حد تك جھکنا کسی غیر خدا کے لئے نہ کیا جائے جیسے سجدہ اور دینی عزت والوں کے لئے رکوع سے کم جھکنے میں حرج نہیں۔

جب یہ امور سب معلوم ہولئے تو منجملہ اوضاع تعظیمیہ کہ رب عزوجل نے اپنی عبادت کے لئے مقرر فرمائے دونوں قسم کا طواف بھی ہے مستقیم جیسے صفا ومروہ میں خواہ مستدیر جیسے گر د کعبہ دونوں عبادت ہیں اور دونوں کو قرآن عظیم میں طواف فرمایا۔تو ان میں فرق بے معنی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ طواف ان انواع ثلثہ سے کس نوع میں ہے۔ہر عاقل کے نزدیك بدیہیات سے ہے کہ وہ مثل سجود نوع اول سے نہیں ورنہ سجدہ غیر کی طرح مطلقًا حرام ہوتا حالانکہ اس کی تین قسم اول کا جواز و وقوع ہم قرآن عظیم وحدیث کریم وخود فعل حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ثابت کرآئے نہ ہر گز وہ مثل قیام نوع سوم سے ہے ورنہ ہر شخص و مکان معظم کا طواف تعظیمی جائز ہوتا بلکہ وہ مثل رکوع نوع متوسط سے ہے کہ اگر نفس طواف سے تعظیم مقصود ہو تو غیر خدا کے لئے ناجائز بلکہ غیر کعبہ وصفا ومروہ کا طواف اگرچہ خالصا اﷲ عزوجل ہی کی تعظیم کو کیا جائے، ممنوع وبدعت ہے کہ نفس طواف سے تعظیم امر تعبدی اور امر تعبدی میں قیاس تك جائز نہیں۔نہ کہ احداث کہ تشریع جدید ہے۔منسك متوسط میں ہے:

ولایمس عند الزیارۃ الجدار ولایلتصق بہ ولا یطوف ولایقبل الارض فانہ

زیارت روضہ اقدس کے وقت دیواروں کو ہاتھ نہ لگائے اورنہ ان سے چمٹے اورنہ ان کے آس پاس طواف کرے(یعنی چکر لگائے)اور نہ جُھکے

 


 

 



[1] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی فصل فی عادۃ الصحابہ المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۲/ ۳

[2] الحدیقہ الندیہ الفصل الثانی مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۱/ ۵۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن