دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مگر نہ خود مقصود بلکہ وسیلہ جیسے علماء وصلحاء کی قدمبوسی وغیرہ خدمات کو جھکنا اور بذاتہٖ مقصود بھی ہوتاہے جیسے سلام کرنے میں رکوع تك جھکنا۔

تیسرے وہ کہ نوع اول سے بعید ہیں جیسے قیام یا قعود یا رکوع سے کم جھکنا،ظاہر ہے کہ ان میں بھی نوع دوم کی طرح قصد و توسل وغایت مختلفہ کی سب صورتیں پائی جاتی ہیں۔

انواع ثلثہ میں حکم عام تو یہ ہے کہ اگر بہ نیت عبادت غیر ہے تو کچھ بھی ہو مطلقًاشرك وکفر ہے۔اور بے نیت عبادت ہر گز شرك وکفر نہیں اگر چہ سجدہ ہی ہو جب تك کہ وہ فعل بخصوصہ شعار کفر نہ ہوگیا ہو،جیسے بت یاآفتاب کو سجدہ۔والعیاذ باﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ت)اور جب عبادت غیر کی نیت سے نہ ہو تو ان میں فرق احکام یہ ہے کہ نوع اول غیر خدا کے لئے مطلقًا ناجائز،اور نوع دوم اس وقت ممنوع ہے جبکہ مقصودًا اسی کو بہ نیت تعظیم بجالایا جائے،اور نوع سوم مطلقًا جائزہے اگرچہ اس سے تعظیم مقصو دہو۔ اختیار شرح مختار وفتاوٰی عالمگیریہ وغیرہا میں حاضر ی روضہ اقدس کی نسبت فرماتے ہیں:یقف کما یقف فی الصلوٰۃ [1]حضور کے روضہ انور میں نماز کی طرح کھڑا ہو،منسك متوسط ومسلك متقسط میں ہے:

(ثم توجہ)ای بقلب والقالب مع رعایۃ غایۃ الادب فقام تجاہ الوجہ الشریف خاضعا خاشعا مع الذلۃ و الانکسار والہیبۃ والافتقار واضعار یمینہ علی شمالہ ای تأدبادفی حال اجلالہ [2]۔

یعنی پھر نہایت ادب کی رعایت کے ساتھ روضہ اقدس کی طرف دل اور بدن دونوں سے منہ کرکے چہرہ انور کے مقابل خضوع وخشوع و ذلت وانکسارا ور حضوری کی ہیبت اور حضور کی طرف محتاجی کے ساتھ سیدھا ہاتھ بائیں پر حضور کے ادب وتعظیم کےلئے باندھے ہوئے کھڑا ہو۔

صحیح حدیث میں ہے صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم حضور کے سامنے ایسے بیٹھتے کان علی رؤسہم الطیر [3] گویا ان کے سروں پر پرندے ہیں یعنی بے حس وحرکت کہ پرندے لکڑی سمجھ کر سر پر آبیٹھیں۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الحج خاتمہ فی زیارۃ قبر النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نورانی کتب خانہ پشاور ۱/ ۲۶۵

[2] المسلك المتقسط فی المنسلك المتوسط مع ارشاد الساری دارالکتب العربی بیروت ص۳۳۷

[3] صحیح البخاری کتاب الجہاد باب فضل النفقۃ فی سبیل اﷲ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن