دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

احمد بن ابراہیم بن ساذان البزار نے مشیخۃ میں اس کی تخریج فرمائی۔ت)امام محب الدین طبری ریاض النضرہ پھر شاہ ولی اﷲ ازالۃ الخفا میں مناقب امیر المومنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں لکھتے ہیں:ا نہ کان یطوف لیلۃ فی المدینۃ فمسع امراۃ تقول [1]یعنی امیر المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہ ایك رات مدینہ طیبہ میں طواف کررہے تھے کہ ایك بی بی کو یوں کہتے سنا فذکر الحدیث (پھر پوری حدیث ذکر فرمائی۔ت)

قسم سوم:طواف وسیلہ مقصو ہو اور غرض وغایت تعظیم جیسے نوکر چاکر غلاموں کا اپنے مخدوم وآقا پر طواف اس کے کام خدمت کو اس کے گھرد پھرنا۔

قال اﷲ تعالٰی " طَوّٰفُوۡنَ عَلَیۡکُمۡ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَعْضٍؕ"[2]۔

(اﷲ تعالٰی نے فرمایا)تمھارے نوکر غلام تمھارے گرد بکثرت طواف کرنیوالے ہیں تین وقت ترك حجاب کے سوا ہر وقت اذن لینے میں انھیں حرج ہوگا۔

اور اہل جنت کے حق میں فرماتاہے:

"یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمْ وِلْدٰنٌ مُّخَلَّدُوۡنَ ﴿ۙ۱۷"[3]

ہمیشہ رہنے والے لڑکے ان کے گرد طواف کریں گے۔

اور فرماتاہے:

"یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِکَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍۭ ﴿ۙ۴۵"[4]

ان پر طواف کیا جائے گا پیالوں میں وہ پانی لے کر جو آنکھوں کے سامنے بہتاہے۔

اور فرماتاہے:

" وَ یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِاٰنِیَۃٍ مِّنۡ فِضَّۃٍ وَّ اَکْوَابٍ"[5]

چاندی کے برتن اور کوزے لے کر ان پر طواف کیا جائے گا۔

اس میں وہ صورت بھی آتی ہے کہ طواف غیر کعبہ کا ہوا اور غرض وغایت عبادت الٰہی،صحیحین میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] الریاض النضرۃ فی مناقب العشرۃ ذکر شفقتہ علی رعیتہ چشتی کتب خانہ فیصل آباد ص۳۹۲،ازالۃ الخفاء حکایات گشت حضرت عمر فاروق رٰضی اﷲ تعالٰی عنہ سہیل اکیڈمی لاہور ۲/ ۷۷

[2] القرآن الکریم ۲۴/ ۵۸

[3] القرآن الکریم ۵۶/ ۱۷

[4] القرآن الکریم ۳۷/ ۴۵

[5] القرآن الکریم ۷۶/ ۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن