دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

منہ الطائف لمن یدروحول البیوت حافظا [1]۔

اس سے(یعنی لفظ طواف سے)لفظ"طائف"ماخوذ ہے۔اور "طائف وہ ہے جو لوگوں کے گھروں کے آس پاس برائے حفاظت چکر لگاتاہے۔(ت)

امیر المومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالی عنہ اپنے زمانہ خلافت میں مدینہ کا طواف فرمایا کرتے،ابن عساکر تاریخ میں اسلم مولٰی امیر المومنین عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں:

ان عمربن الخطاب رضی اﷲ تعالٰی عنہ طاف لیلۃ فاذا ھو بامرأۃ فی جوف دارلھا وحولھا صبیان یبکون۔ الحدیث۔یعنی امیر المومنین عمر فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ ایك رات مدینہ طیبہ کا طواف کررہے تھے دیکھاکہ ایك بی بی اپنے گھر میں بیٹھی ہیں اور ان کے بچے ان کے گرد رو رہے ہیں اور چولھے پر ایك دیگچی چڑھی ہے۔امیر المومنین قریب گئے اور فرمایا اے اﷲ کی لونڈی !یہ بچے کیوں رو رہے ہیں؟ انھوں نے عرض کی:یہ بھوکے روتے ہیں۔فرمایا:تو اس دیگچی میں کیا ہے؟ میں نے ان کے بہلانے کو پانی بھر کر چڑھادی ہے کہ وہ سمجھیں اس میں کچھ پك رہا ہے۔اور انتظار میں سوجائیں۔امیر المؤمنین فورا واپس آئے اور ایك بڑی بوری میں آٹا اور گھی اور چربی اور چھوہارے اور کپڑے اور روپے منہ تك بھرے پھر اپنے غلام اسلم سے فرمایا:یہ میری پیٹھ پر لاد دو۔اسلم کہتے ہیں میں نے عرض کی:یا امیر المومنین! میں اٹھاکر لے چلوں گا۔فرمایا:اے اسلم! بلکہ میں اٹھا ؤں گا کہ اس کا سوال تو آخرت میں مجھ سے ہونا ہے پھر اپنی پشت مبارك پر اٹھا کر ان بی بی کے گھر تك لے گئے پھر دیگچی میں آٹا اور چربی اور چھوہارے چڑھا کر اپنے دست مبارك سے پکاتے رہے پھر پکا کر انھیں کھلایا کہ سب کا پیٹ بھر گیا۔پھر باہر صحن میں نکل کر ان بچوں کے سامنے ایسے بیٹھے جیسے جانور بیٹھتا ہے اور میں ہیبت کے سبب بات نہ کرسکا امیر المومنین یوں ہی بیٹھے رہے یہاں تك کہ بچے اس نئی نشست کو دیکھ کر امیر المومنین کے ساتھ کھیلنے اور ہنسنے لگے۔اب امیرالمومنین واپس تشریف لائے اور فرمایا:اسلم ! تم نے جانا کہ میں ان کے ساتھ یوں کیوں بیٹھا،میں نے عرض کی:نہ۔ فرمایا:میں نے انھیں روتے دیکھا تھا تو مجھے پسند نہ آیا کہ میں انھیں چھوڑ کر چلا جاؤں جب تك انھیں ہنسا نہ لوں جب وہ ہنس لئے تو میرا دل شاد ہوا۔ واخرجہ[2] ایضا الدینوری فی المجالسۃ واحمد بن ابراھیم بن شاذان البزار فی مشیختہ(نیز دینوری نے المجالسۃ میں اور


 

 



[1] المفردات فی غرائب القران باب الطاء مع الواو کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۳۱۴

[2] کنز العمال برمز"کر"ابن عساکر وبحوالہ الدینور وابن شاذان حدیث ۳۵۹۷۸ موسستہ الرسالہ بیروت ۲/ ۴۹۔۶۴۸،الریاض النضرۃ فی مناقب العشرۃ ذکر شفقتہ علی رعیتہ رضی اﷲ تعالٰی چشتی کتب خانہ فیصل آباد ۲/ ۳۸۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن